46

درخت کے نیچے روٹی کھانے کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جانبحق ایک زخمی جانبحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور ایک کزن شامل ہے

وگن کے قریب زرعی زمین پر درخت کے نیچے روٹی کھانے کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جانبحق ایک زخمی ہو گیا جانبحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور ایک کزن شامل ہے زخمی کو لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

وگن کے قریب وکا موری کے مقام پر زمین پر کام کرنے کے بعد درخت کے نیچے روٹی کھانے کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جانبحق ایک زخمی ہوگیا جانبحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور ایک کزن محمد اسحاق وکو، محمد خان وکو اور محمد امین شامل ہے جبکہ ربن وکو زخمی ہو گیا ہے جس کو شعبہ حادثات ہسپتال لاڑکانہ منتقل کر دیا ہے ورثا کے مطابق زمین پر کام کرنے کے بعد درخت کے نیچے بیٹھ کر روٹی کھانے کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد موقع پر ہی جانبحق ہو گئے ایک زخمی ہو گیا ہسپتال انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر کے جانبحق افراد کی لاشوں کو وگن ہسپتال لیکر آئے اور زخمی کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے لاش گھر پہنچنے پر کھرام مچ گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں