32

کراچی میں بارشوں کے بعد کی تباہ حالی کا سلسلہ جاری ملیر کاز وے ندی پھر بھر چکی ہے ،روڈ بھی بند ہاکس بے پر اونچی لہریں سمندر بپھر گیا ماڑی پور سینڈز پٹ کے مقام پر سمندر کا پانی سڑک تک پہنچ گیا

: ہاکس بے پر اونچی لہریں سمندر بپھر گیا

ماڑی پور سینڈز پٹ کے مقام پر سمندر کا پانی سڑک تک پہنچ گیا

سمندر کی لہریں آٹھ سے دس فٹ اونچی ہیں،
پولیس حکام

کراچی کے شہری سمندر کے قریب جانے سے گریز کریں،
پولیس حکام

ہاکس بے جانے کے راستوں کو بند کردیا گیا ہے،
پولیس حکام

شہریوں کو مچھلی موڑ سے واپس بھیجا جا رہا ہے،
پولیس حکام

چھپ کر جانے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ,
پولیس حکام

کراچی میں ہونے والی بارشوں کے بعد کورنگی کاز وے ندی بھی بھر چکی ہے شہریوں کی موٹر سائیکلیں بھی پسی ہوئی ہے قائد کا موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری

لانڈی ، کورنگی ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، ملیر اسکیم 33 ، عزیز آباد ، لیاقت آباد ،عائشہ منزل، واٹر پمپ ڈیفنس میں بھی ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری

³
کراچی می. ہونے والی بارشوں سے سڑکیں تباہ ہوگئیں ۔پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے ملیر 15 سے لیاقت مارکیٹ کی طرف جانے والا روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ادھر محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے.

کراچی: بھینس کالونی موڑ عسکری بینک کے قریب باڑے میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عدنان ولد منظور احمد عمر 17 سالہ سے ہوئی۔چھیپا ذرائع۔
بارشوں کے بعد کی تباہ حالی کا سلسلہ جاری ہے ،

کراچی ملیر کاز وے ندی پھر بھر چکی ہے ،

ندی بھر جانے کی وجہ سے آنے جانے والا روڈ بھی بند کر دیا گیا ،

شہریوں کو آنے جانے سے روکا جا رہا ہے ،

پولیس اور رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں بھی موجود ہے ،
[محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرہیوی مون سون رین الرٹ

شمالی بحیرہ عرب پرموجود ہواکاکم دباو مذید ہوکر وہاں پرموجود ہے

اس کے ساتھ ایک اورہوا کاکم دباو کل سے سندھ میں داخل ہوگا

مذکورہ سسٹم 18اگست تک سندھ کو متاثرکرے گا

کراچی ڈویژن میں آج اورکل تک چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش کا امکان ہے

دیہی سندھ کے اضلاع شہیدبے نظیرآباد،نوشہروفیروز،خیرپور،سکھر،لاڑکانہ،گھوٹکی،کشمور،شکارپور،جیکب آباد،دادو،جامشورو
قمبرشہدادکوٹ،تھرپارکر،عمرکوٹ،میرپورخاص،بدین،ٹنڈومحمدخان،ٹنڈوالہیار،حیدرآباد،مٹیاری

ٹھٹھ،سجاول سانگھڑمیں بھی آج اورکل گرج چمک کےساتھ درمیانی بارش کا امکان ہے

16سے18اگست کے درمیان بارش کا سلسلہ وسیع اورمذید شدید ہوجائےگا

17سے18اگست تک موسلادھاربارشوں کے دوران کراچی،حیدرآباد،بدین،ٹھٹھ،سجاول،عمرکوٹ،میرپورخاص

سانگھڑ،ٹنڈومحمد خان،ٹنڈوالہیار،دادو،نوشہروفیروز،جامشورو،قمبرشہدادکوٹ،لاڑکانہ اورسکھرکےنشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے

خضدار،لسبیلہ،حب،اضلاع اورکیرتھررینج پرمسلسل تیزبارش کے سبب حب ڈیم،تھڈوڈیم پراضافی دباو پیداہوسکتا ہے

سمندرمیں شدید طغیانی رہ سکتی ہے،سندھ کے ماہی گیرگہرے سمندر میں جاتے ہوئے مذید احتیاط کریںکراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری

کورنگی ، لانڈھی ، دیفیس ، گلشن اقبال ، عزیز آباد ، لیاقت آباد ، ملیر ، سرجانی ٹاؤن ، عائشہ منزل ، واٹر پیم پے بھی بارش ،
کراچی میں نئے بارش کے اسپیل کی پیشنگوئی پر ملیر پولیس کے انتظامات مکمل

موصلادھار بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں میں شہریوں کی مدد کے لئے پولیس اہلکار تعینات

بارش میں خراب ہونے والی گاڑیوں کو ہٹانے اور مرمت کرنے کے لئے بڑی گاڑیاں اور میکینک کی خدمات حاصل کرلیں

ملیر میں شہریوں کی مدد کے لئے تمام ایس ایز اوز صاحبان نفری کے ہمراہ سڑکوں پر رہے ۔ ایس ایس پی عرفان بہادر

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے عوام کی مدد کرنے کے لئے کی جانے والی منصوبہ بندی پر پولیس اہلکاروں کو شاباش

پولیس اہلکار ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کے لئے تیار رہیں ۔ ایس ایس پی عرفان بہادر

ملیر ندی کے اطراف کی آبادی اور نشیبی علاقوں کی نگرانی کی جارہی ہے ۔ ایس ایس پی عرفان بہادر

ڈسٹرکٹ ملیر کے تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں بارش کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کریں ۔ ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر

بارشوں کے حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر سختی سے عمل کیا جائے ۔
ایس ایس پی ملیر

تمام ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز صاحبان اپنے اپنے علاقوں میں متعلقہ حکام سے رابطے میں رہے ۔
ایس ایس پی ملیر

پولیس افسران اور اہلکار سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے لئے متعلقہ اداروں کی مدد کریں ۔

ڈسٹرکٹ پولیس اہلکار بارش کے دوران اور بعد میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ملیر کی نشیبی علاقوں سے آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔ ایس ایس پی ملیر

سڑکوں پر موجود ٹیمیں اپنے ساتھ ضروری اوزار، ٹیوب اور بارش میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں استعمال ہونے والے آلات/اشیاء ساتھ رکھیں ۔ ایس ایس پی ملیر۔

شہری بجلی کی تاروں، کھمبوں، درختوں اور سائن بورڈز سے دور رہیں۔ ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر

کراچی میں محکمہ موسمیات کیجانب سے ممکنہ شدید بارشوں کی پیشنگوئی کے بعد ایڈشنل آئی جی کراچی کی ہدایت پر کراچی پولیس کیلئے اہم ہدایات

کراچی پولیس چیف نے بارشوں کے دوران تمام فیلڈ کمانڈرز کو اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کردیں۔

کراچی پولیس کے آپریشن اور ٹریفک میں تعینات افسران و اہلکاروں کو انکی جائے تعیناتی والے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئیں۔

ٹریفک پولیس بارش کے دوران اور بعد میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

شہر میں تعینات تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ٹریفک کے ایس اوز اپنے اسٹاف کے ہمراہ سڑکوں پر موجود رہینگے۔

اسپیشل سکیورٹی یونٹ کا رین ایمرجنسی یونٹ کو بھی ممکنہ اربن فلڈنگ کی صورت حال سے نبزد آزما ہونے اور عوام کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایات۔

گشت پر مامور پولیس کی گاڑیوں کو ضروری اوزار، ٹیوب اور بارش میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں استعمال ہونے والے آلات/اشیاء سے لیس کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

پولیس کو شہری انتظامیہ کیساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں تاکہ برقت عوام کی مدد کو یقینی بنایا جاسکے۔

عوام سے گزارش ہیکہ بجلی کی تاروں، کھمبوں، درختوں اور سائن بورڈز سے دور رہیں۔

عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس مددگار 15 اور ٹریفک معلومات و راہنمائی کیلئے 1915 پر فوری رابطہ کریں۔

کراچی پولیس تمام میسر وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کے تحفظ اور خدمت کو یقینی بنا رہی ہے۔

ترجمان کراچی پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں