38

برسلز کے پاکستانی سفارت خانے میں بھی یومِ پاکستان کے موقع پر سفیر ِ پاکستان نے پرچم کُشائی کر کے پچھترویں یومِ آزادی کی تقریبات ۔

برسلز کے پاکستانی سفارت خانے میں بھی یومِ پاکستان کے موقع پر سفیر ِ پاکستان نے پرچم کُشائی کر کے پچھترویں یومِ آزادی کی تقریبات کا آغاز کیا۔

سفیرِ پاکستان اسد مجید نے پرچم کُشائی سے تقریب کا آغاز کیا جب کہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن شہباز کھوکھر نے وزیرِآعظم پاکستان اور پریس کونسلر داؤد احتشام نے صدرِ پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ آخر میں سفیرِ ہاکستان نے بتایا کہ پاکستان نے حال ہی میں بہت چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور کرونا جیسی وبا پر قابو پا کر اپنی ترقی کے سفر کو جاری و ساری رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان اپنی کامیابی کی منازل طے کرتا جا رہا ہے اور ایک شاندار مستقبل پاکستان کا منتظر ہے۔ اس تقریب میں خواتین وحضرات کے ساتھ بچوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع میں بیلجیم گورنمنٹ نے ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کی گئی جس کی رونمائی بھی سفیرِ پاکستان نے کے۔
شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان سے باہر پاکستان جیسا ماحول ملا ہے جس سے ہم بہت خوش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں