48

انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 جعلی ٹریول ایجنٹ گرفتار*

*انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 جعلی ٹریول ایجنٹ گرفتار*

خفیہ اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی کی ہدایات پر ریڈنگ ٹیم تشکیل دی۔ ریڈنگ ٹیم بشمول سب انسپیکٹر وسیم احمد، سب انسپیکٹر جنید اور ایف سی حسن نثار نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد علی کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے3 جعلی ٹریول ایجنٹس کاشف نعیم، راجہ راشد اور زوہیب عالم کو راولپنڈی سےگرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان معصوم شہریوں سے بیرون ملک ویزے کے حصول کے لئے بذریعہ ڈاک پاسپورٹ اور لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث تھے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے.

اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان نےٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کےساتھ امیگریشن دھوکہ دہی کے گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں