43

اٹک میں بااثر سیاسی افراد نے زلفی بخاری کے خلاف فرقہ وارانہ مہم شروع کردی کہ وہ توھین رسالت پر معافی مانگیں سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس مہم کی پس پردہ پی ٹی آئی کے رہنما ہی ہیں

اٹک میں بااثر سیاسی افراد نے زلفی بخاری کے خلاف فرقہ وارانہ مہم شروع کردی کہ وہ توھین رسالت پر معافی مانگیں سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس مہم کی پس پردہ پی ٹی آئی کے رہنما ہی ہیں

اٹک شہر میں محرم الحرام کے موقع پر زلفی بخاری کی طرف سے پریس کانفرنس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے بارے ایسے الفاظ اور غزوہ بدر اور غزوہ احد سے اسلام کی اتنی ترقی نہیں ہوئی جیسے الفاظ توہین پر مبنی ہیں ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فی الفور زلفی بخاری کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں اگر قانونی کاروائی نہ کی گئی تو شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے ان خیالات کا اظہار صدر علما ء کونسل حافظ محمد صدیق، جنرل سیکرٹری قاری انور شاکر، شیخ الحدیث قاری چن محمد، شیخ الحدیث مولانا عبدالرحیم،رہنما انٹر نیشنل ختم نبوت مولانا عبید الرحمان ، صدر سنی علما کونسل ضلع اٹک قاری افتخار فاروقی اور قاضی محمد عمران نے اپنے مشترکہ احتجاجی بیان میں کیا ہے ان رہنماوں نے کہا کہ زلفی بخاری کی طرف سے اس طرح کا بیان مقدس شخصیات کی توہین کر کے مسلمانوں کو جذبات میں لا کر امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے واقعہ کربلا ایک تاریخی اہمیت رکھتا ہے اور سیدنا حسین نے عظیم قربانی دی ہے مگر اس واقعہ کی آڑ لے کر غزوہ بدر اور غزوہ احد کے حوالے سے کہنا کہ اسلام کو ترویج و اشاعت ان غزوات سے اتنی نہیں ملی جتنی واقعہ کربلا سے ملی ہے تو یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کی توہین ہے کیونکہ ان غزوات میں خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جان نثار صحابہ کرام کے ساتھ شریک ہوئے اور ان غزوات سے اسلام کو ترقی ملی ان راہنماوں نے ضلعی انتظامیہ سے فی الفور زلفی بخاری کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے وگرنہ شدید احتجاج کیا جائے گا اور یہ احتجاج ملک بھر میں پھیل سکتا ہے ۔
اٹک سے تحریک انصا ف کے کنفرم امیدوار حلقہ این اے 50 زلفی بخا ری کی جانب سے پریس کانفرنس کے دورا ن ادا کیے جانے والے الفاظ کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر سے سوشل میڈیا میں شدید ردعمل سامنے آنا شروع ہو گیا ہے اورمختلف مذہبی حلقوں کی جانب سے توہین رسالت کی کاروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہےسنی علماء کونسل تحصیل اٹک کی جانب سے تھانہ اٹک سٹی میں ایس ایچ او کو اندراج مقدمہ کے لئے درخواست جمع کرادی گئی ہےجس میں تحریر ہے کہ سات اگست بروز اتوار مالک کرن کلاتھ ہاؤس مینا بازار اٹک حاجی محمد سلیم کی رہائش گاہ ایف بلاک اٹک میں نیازکی دعوت کے موقع پر سید ذوالفقار بخاری عرف زلفی بخاری ولد واجد حسین نے ایک پریس کانفرنس کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے گستاخی کرتے ہوئے کہا کہ چودہ سو سال میں بشمول عزوہ بدر اور احدکے کسی عزوہ اور جنگ نے اسلام کواتنی ترقی نہیں دی جتنی کربلا کی جنگ نے دی ہے زلفی بخاری کے یہ الفاظ توہین رسالت ماب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمرے میں آتے ہیں کیونکہ جنگ بدراوراحد میں خود حضور موجود تھے زلفی بخاری کی اس گستاخی پر ضلع بھر میں اشتعال پایا جاتا ہے اور تمام مسلمان اس گستاخی کی وجہ سے رنجیدہ ہیں زلفی بخاری کے خلاف شان رسالت میں گستاخی نقص امن مذہبی منافرت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور فی الفور ملزم زلفی بخاری کو گرفتار کیا جائے ،پریس کانفرنس میں صدر انجمن تاجران شیخ جاوید اقبال، کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ سید مہدی نقوی، خطیب جامع مسجد جیلانی جی بلاک اٹک اور دیگر صحافی بھی موجود تھے۔
امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ علامہ محمد ممتاز ربانی نے کنفرم امیدوار تحریک انصا ف حلقہ این اے 50 زلفی بخاری کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں حاجی سلیم مالک کرن کلا تھ ہا ؤس مینا با زا ر اٹک کی رہا ئش گا ہ ایف بلا ک میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دو را ن کی جانے والے گستا خی پر حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ اس گستاخ کے خلاف دہشتگردی اور گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں اور ان کے ہمرا ہ دیگر شریک ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا اور تمام مسالک کی طرف سے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جائے گی انہو ں نے ضلعی انتظامیہ اور اٹک پو لیس سے بھی مطا لبہ کیا کہ وہ ضلع کوبدامنی سے بچانے کیلیے فوری طور پرقانونی کاروائی کریں ورنہ اس پر ملک گیر احتجاج ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں