45

اے آرائی نیوز کے سینئر نائب صدر عماد یوسف کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے اُٹھالیا گیا

اے آرائی نیوز کے سینئر نائب صدر عماد یوسف کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے اُٹھالیا گیا- اے آر وائی کے اینکر کاشف عباسی نے اس گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئی گرفتاری مضحکہ خیز ہے، آدھی رات کو لوگوں کو ان کے گھروں سے اٹھانا مضحکہ خیز ہے.. ان کے نام اور اے آر وائی کے نام دوپہر کو چلائے گئے، یہ خالص ہراسانی ہے،

اے آرووائی کے سی ای او سلیمان اقبال روپوش ہوگئے ہیں جبکہ اینکر ارشد شریف اور خاور گھمن کی گرفتاری بھی متوقع ہے
اے آر وائی کی خاتون نیوز ریڈر صدف الچبار کو بھی شامل تفتیش کرنے کا امکان ہے

اے آر وائی کی سی ای او سلیمان اقبال نے فوج سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ‏جب سےاےآروائی کا قیام عمل میں آیا،ہمارا ایک ہےنظریہ اورایک ہی مقصد ہےاوروہ ہےہماراعظیم وطن پاکستان،ہم آج بھی اسی نظریےپرقائم ہیں،دشمن چاہیےبیرونی ہو یااندرونی اےآروائی نےہرحالت اورہرقیمت پراپنےملک اورافواج کادفاع کیا
‏اےآروائی اپنی عظیم فوج کی قربانیوں اور ملک کےلیےاس کی خدمات کو ہمیشہ سامنےلاتا رہا،میں حیران ہوں کہ جوچینل اورسیاسی قوتیں ماضی میں ملک،ریاست اورفوج پرحملےکرتےرہے،آج وہ اےآروائی پرالزام تراشی کررہی ہیں،حکومت ہمیں سیاسی انتقامی کارروائی کانشانہ بناناچاہتی ہےتوضروربنائ
‏لیکن مجھےاورمیرےادارےکوفوج اورملک دشمن قرارنہ دے،اےآروائی نےہمیشہ سیاسی جماعتوں کواپنے پلیٹ فارم سےبات کرنےکاموقع دیا،ایسا ہی ایک معاملہ پیرکےروز ہواجب گل صاحب نےاپنی رائےدی،حکومت غلط طور پرایک سیاسی شخصیت کی ذاتی رائےاےآروائی سےجوڑنےکی کوشش کررہی ہے،

‏مجھےاس سےفرق نہیں پڑتا کہ ہمارےخلاف کیا انتقامی کارروائی کی جاتی ہے لیکن میں اورمیرا ادارہ اپنےعظیم وطن اوراپنی بہادرافواج کےساتھ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑےرہیں گے،پاکستان ذندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں