48

کراچی میں تین تلوار پر کار سوار کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار۔لوٹ مار کی واردات کی cctv فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

تین تلوار پر کار سوار کو لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار۔

لوٹ مار کی واردات کی cctv فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو ٹارگیٹڈ کارروائی میں گرفتار کیا۔

دونوں ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان سے 4 موبائل فون، دو پستول بمعہ ایمونیشن برآمد۔

پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی۔

ملزمان نے دوران تفیش 15 وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں حماد شاہ اور حسنین شامل ہیں۔

ملزمان سے برآمد پستول فارنزک کیلئے بھیجا جائیگا۔

گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔


ت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں