45

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ 4 فوجی شہید .وزیراعظم شہباز شریف سابق صدر آصف علی زرداری اور صدر عارف علوی کا اظہار افسوس

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ

خود کش حملے میں چار فوجی شہید ہوگئے

شہداء میں لانس نائیک شاہ زیب ، لانس نائیک سجاد ، سپاہی عمیر اور سپاہی شامل ہیں

*وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شمالی وزیرِستان کے علاقے میر علی میں فوجی جوانوں کے قافلے پر خود حملے کی مزمت*

*شمالی وزیرِ ستان میں خودکش حملے کے نتیجے میں 4 جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج ہوا:وزیرِ اعظم*

دھشتگری کے ناسور کے خاتمے تک پوری قوم متحد ہو کر اسکا مقابلہ کرتی رہے گی. وزیرِ اعظم.

دھشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہو پائیں گے. وزیرِ اعظم.

دھشتگری سے مقابلہ کرتے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے ان جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے. وزیرِ اعظم.

خدا تعالی شہداء کے درجات بلند کریں اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کریں. وزیرِ اعظم.
سابق صدر آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی کی شمالی وزیرستان میں فوج کے جوانوں پر خودکش حملے کی مذمت

آصف علی زرداری کا فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

فوج کے جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ناقابل معافی ہیں، آصف زرداری

نیشنل ایکشن پلان کے تحت وطن دشمن دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے، آصف زرداری

دھرتی کے محافظ بہادر بیٹوں کے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا، آصف زرداری

آصف علی زرداری کی شہدا کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے چار بہادر جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ملک کو دہشت گردی کی لعنت اور اس کے تمام مظاہر سے نجات دلانے کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ۔

انہوں نے محرم الحرام کے مقدس مہینے میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت کا شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت ۔

‏شمالی وزیرستان میں خودکش حملہُ۔ چار فوجی جوان شہید ۔ سوات میں عسکریت پسندوں کی واپسی کی اطلاعات ۔ جرگہ کی کوششوں سے مغوی سرکاری افسران رہا۔پوکیس پر حملے۔ حطرے کی گھنٹی بج گئی ‎

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ ‏شمالی وزیرستان میں خود کش حملے میں 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس ہے. اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملک کا دفاع کرنے والے بہادر سپوتوں پر قوم کو فخر ہے

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ‏شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہے۔ پاک فوج کے چار بہادر جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس ہے
اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
پوری توجہ سےدہشت گردی کاقلع قمع کرناوقت کی اہم ضرورت ہےتاکہ عرض پاک کو کوئی میلی آنکھ سےنہ دیکھ سکے
آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ
وفاقی وزیر جناب احسن اقبال نے کہا کہ
‏شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں فوجی جوانوں کے قافلے پرخود کش حملے میں جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج ہوا۔ دھشتگری کے ناسور کے خاتمے کے لیے قوم متحد ہے ۔ فوجی جوانوں کو ملکی خدمت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

‏چیئرمین پی پی پی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خودکش بم دھماکے کی مذمت

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خودکش بم حملے میں شہید ہونے والے لانس نائیک شاہ زیب اور سجاد کے ورثاء سے اظہار افسوس

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، چار فوجی شہید، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم،،

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے، خود کش حملے میں چار فوجی شہید ہوگئے، شہداء میں مانسہرہ کے 22 سالہ لانس نائیک شاہ زیب، غذر کے 26 سالہ لانس نائیک سجاد، کوہاٹ کے 25 سالہ سپاہی عمیر اور نارروال کے 30 سالہ سپاہی خرم شامل ہیں، حساس اداروں نے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،،
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پرخودکش حملے کی مذمت

خودکش حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ اورغم کااظہار

دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

وطن کی خاطر جان دینے والے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

سکیورٹی فورسز ایسے بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے۔ وزیر رانا ثناءاللہ

وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں