56

13 اگست کو اسلام آباد عمران خان کا شاندار استقبال کرے گا علی نواز اعوان

13 اگست کو اسلام آباد عمران خان کا شاندار استقبال کرے گا علی نواز اعوان

ایک سال میں تیسری مرتبہ پریڈ گراؤنڈ بھرنے کا اعزاز صرف تحریک انصاف کو حاصل ہے

کپتان نے “میں کلا ہی کافی آں” کا دعویٰ سچ کر دکھایا

ریجنل صدر پی ٹی آئی اسلام آباد کا ایڈوائزری کونسل کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ( ) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ 13 اگست کا جلسہ پاکستانی سیاست میں نئے رخ کا تعین کرے گا انشاءاللہ ہمیشہ کی طرح اسلام آباد اپنے قائد عمران خان کا تاریخی استقبال کرکے ثابت کرے گا کہ وفاقی دارالحکومت پی ٹی آئی کا کا مرکز ہے ریجنل ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا 13 اگست کی شام ہم جشن آزادی منانے کے ساتھ ساتھ نئے خود مختار پاکستان کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد ہمیشہ پارٹی کا ہراول دستہ رہا ہے اور آئندہ بھی ہم اپنے اس اعزاز کو برقرار رکھیں گے انشاء اللہ پریڈ گراؤنڈ کو ایک مرتبہ پھر بھر کر دکھائیں گے یہ جرات کسی اور سیاسی جماعت میں نہیں کہ وہ پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرسکے جبکہ پی ٹی ایک ہی سال میں تیسری مرتبہ پریڈ گراؤنڈ بھرنے جارہی ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے 9 حلقوں سے انتخاب لڑنے کے اعلان پر انہوں نے کہا کہ کپتان نے جو کہا وہ سچ کر دکھایا انہوں نے کہا تھا کہ “میں کلا ہی کافی آں” اور آج وہ ثابت بھی کررہے ہیں انشاءاللہ وہ تمام 9 حلقوں سے انتخاب جیت کر نیا ریکارڈ قائم کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرنے سے گھبرا رہی ہیں اسی لئے تکنیکی وجوہات ڈھونڈی جا رہی ہیں مگر انشاءاللہ ان کو کچھ نہیں ملے گا اجلاس میں ریجنل ایڈوائزری کونسل کے ارکان کی بڑی تعداد شریک ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں