ایک ملک، دو نظام کو طویل عرصے تک برقرار رکھا جانا چاہیے،چینی صدر
ہانگ کانگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نےکہا ہے کہ “ایک ملک، دو نظام” بار بار کی آزمائش میں درست ثابت ہوا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس طرح کے اچھے نظام کو تبدیل کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ،اور اسے طویل عرصے تک برقرار رہنا چاہیے۔
جمعہ کو شی نے ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 25 ویں سالگرہ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چھٹی مدت کی حکومت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا “ایک ملک، دو نظام” کی پالیسی ایک عظیم اقدام ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی،اور اس کا بنیادی مقصد چین کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو برقرار رکھنا اور ہانگ کانگ اور مکاؤ میں طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔
شی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جو کچھ کیا ہے وہ ہمارے ملک، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں ہمارے ہم وطنوں کے فائدے کے لیے ہے۔ شی نے کہا کہ “ایک ملک، دو نظام” کو بار بار آزمایا اور ثابت کیا گیا ہے، یہ ملک اور چینی قوم اور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے بنیادی مفادات کو پورا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسے مادر وطن کے 1 ارب40کروڑ سے زیادہ لوگوں کی مکمل حمایت حاصل ہے، اسے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے باشندوں کی متفقہ توثیق حاصل ہے، اور اسے بین الاقوامی برادری نے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا ہے۔
شی نے کہا، “اس طرح کے اچھے نظام کو تبدیل کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، اور اسے طویل عرصے تک برقرار رہنا چاہیے۔”
صدر شی کا ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکمرانی بہتر بنانے کی اہمیت پر زور
ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ حکمرانی کے نظام و صلاحیت میں اضافہ اور اس کی افادیت کا فروغ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے میں ترقی کےلئے نہایت اہم ہے
شی نے یہ بات ہانگ کانگ کی مادروطن واپسی کی 25 ویں سالگرہ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی چھٹی مدتی حکومت کے آغاز کے موقع پر ہونےوالے تقریب میں کہی۔
شی نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کو اپنے حلف کی مکمل پاسداری کرنا چاہئے اور “ایک ملک، دو نظام” کی پالیسی پرعملدرآمد، بنیادی قانون کے اختیار کو برقرار رکھنا اور خود کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کےلئے وقف کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا چاہئے۔
صدر شی کاہانگ کانگ کا انتظام کرنے والے محب وطن اصول کے نفاذ پرزور
ہانگ کانگ(شِنہوا)صدر شی جن پھنگ نے “ہانگ کانگ کا انتظام کرنے والے محب وطن” کے اصول کے نفاذ پر زور دیا ہے۔ جمعہ کوشی نے ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اجلاس اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چھٹی مدت کی حکومت کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہاکہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے انتظام کے اختیارات کو محب وطن لوگوں کے ہاتھ میں رکھنا ہانگ کانگ کے طویل مدتی استحکام اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔
شی نے کہا، “کسی بھی وقت اس اصول پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔”
شی نے مزید کہا کہ نظم و نسق کی طاقت کا تحفظ ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ کے 70لاکھ سے زیادہ باشندوں کے مفادات کا تحفظ ہے۔
صدرشی کی ہانگ کانگ کے باشندوں کو تہہ دل سے مبارکباد
ہانگ کانگ(شِنہوا) صدر شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 25 ویں سالگرہ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اےآر) کی چھٹی مدت کی حکومت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں ہانگ کانگ کے تمام باشندوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نےایچ کے ایس اےآر کے نئے حلف اٹھانےوالے چھٹی مدت کے چیف ایگزیکٹوجان لی،چھٹی مدت کے ایچ کے ایس اےآر حکومت کے اہم عہدیداروں اور ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
شی نے کہا، “میں اندرون اور بیرون ملک مقیم تمام چینی ہم وطنوں اور غیر ملکی دوستوں کی ‘ایک ملک، دو نظام’ اور ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کے مقصد کے لیے ان کی حمایت پر دلی تحسین کا اظہار کرتا ہوں۔”
مرکزی حکومت ہانگ کانگ کی منفرد حیثیت کو برقرار رکھنے میں مکمل تعاون کرتی ہے،صدر شی
ہانگ کانگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت طویل مدتی بنیادوں پر ہانگ کانگ کی منفرد حیثیت کو برقرار رکھنے میں مکمل حمایت کرتی ہے۔ جمعہ کوشی نے ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 25 ویں سالگرہ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چھٹی مدت کی حکومت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا “ہانگ کانگ کے بنیادی مفادات ملک کے بنیادی مفادات سے ہم آہنگ ہیں، اور مرکزی حکومت کا دل اور ہانگ کانگ کے ہمارے ہم وطنوں کا دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتا ہے۔”
شی نے کہا کہ مرکزی حکومت ہانگ کانگ کو ایک بین الاقوامی مالیاتی، جہاز رانی اور تجارتی مرکز کے طور پر اپنے کردار کو مستحکم کرنے، اس کے آزاد، کھلے اور مستحکم کاروباری ماحول کو برقرار رکھنے، اس کے مشترکہ قانون کے نظام کو برقرار رکھنے اور باقی دنیا کے ساتھ ہموار اور آسان روابط کو بڑھانے میں مکمل حمایت کرتی ہے۔