48

اٹک ضلع میں امتحانات کے دوران نقل مارنے والا پکڑا گیا کیس بھی تیار

اٹک پروفیسر ناصر محمود اعوان کنٹرولر امتحانات راولپنڈی بورڈ نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بسالی میں قائم امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور ایک امیدوار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا دوران تلاشی اس سے اس دن کے پرچے کمرشل جغرافیہ سے متعلقہ مواد برآمد کیا اور اس کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کا کیس بنا دیا یاد رہے کہ انہوں نے کچھ ایسی ہی رپورٹس کی بنیاد پر گزشتہ روز سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اور نگران ندیم عباس کو ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے اور آج سے نئے عملے نے ذمہ داریاں سنبھالنا تھا نئے عملے کو انہوں نے ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دینے کی تلقین کی اور کسی قسم کی بیرونی مداخلت کی صورت میں انہیں فورآ اطلاع کرنے کا کہا اس دوران انہوں نے سربراہ ادارہ جو ان کے نامزد آر آئی کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور انہیں تاکید کی کہ وہ آر آئی کو پابند کریں کہ وہ اپنے آپ کو قانون کے تابع رکھیں وگرنہ ہٹانے جانے والے عملے کی طرح ان کے خلاف بھی محکمانہ تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں