19

آئی ٹی این ای کورٹ میں آئندہ ہفتے تک جج تعینات کر دیں گے ۔ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے عدالت کر یقین دہانی

آئی ٹی این ای کورٹ میں آئندہ ہفتے تک جج تعینات کر دیں گے ۔ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے عدالت کر یقین دہانی

اسلام آباد ( پ ر ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت اطلاعات و نشریات کو ایک ہفتے میں چیئرمین آئی ٹی این ای کے تقرر کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں قائم سنگل بینچ نے کی

نوائے وقت کراچی روزنامہ عوام کراچی دی نیوز کراچی کے ملازمین روزنامہ عوام کراچی کے سابقہ ملازمین جبکہ دی نیوز کراچی کے سابقہ ملازمین کی جانب سے دائر رٹ پٹیشنز پر سید اشتیاق مصطفیٰ بخاری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ پیش ہوئے جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل عتیق الرحمن اور وزارت اطلاعات کی طرف سے لاء آفیسر عمران حیدر پیش ہوئے۔

دوران سماعت وزارت اطلاعات کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ دور حکومت (عمران خان) میں وزارت اطلاعات و نشریات نے چیئرمین آئی ٹی این ای کی تقرری کا سارا عمل مکمل کر لیا تھا تاہم کابینہ اجلاس نہ ہو سکا تھا اور حکومت ختم ہو گئی جسکی وجہ سے سابقہ حکومت کے دور میں اس عہدے پہ تقرری نہیں ہو سکی

تاہم عدالت کے گزشتہ حکم کی روشنی میں وزارت اطلاعات و نشریات نے 31 مئی کو اس عہدے پر تقرری کے لیے اخبار میں اشتہار دیا تھا۔

اس موقع پہ پٹیشنرز کونسل نے عدالت کو بتایا کہ اس اشتہار میں درج مدت 15 جون کو ختم ہو چکی ہے اور تاحال وزارت اطلاعات و نشریات نے مزید کوئی اقدامات نہیں اٹھائے

جس پہ عدالت نے لاء آفیسر سے مزید اپ ڈیٹ پہ استفسار کیا تو انھوں نے بتایا امید ہے آج کل میں سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں انٹرویو کے لیے امیدواران کی فہرست مرتب کی جائے گی

جس پہ عدالت نے ہدایت کی کہ یہ اجلاس آج مکمل کر کے اسی ہفتے میں تمام پروسیجر مکمل کر کے چیئرمین آئی ٹی این ای کا تقرر کیاجائے ، ورکرز ایک سال سے زائد عرصہ سے پریشان ہیں

وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے لاء آفیسر نے یقین دھانی کرائی کہ ان شاءاللہ آئندہ ہفتے اس عہدے پہ تقرری کر دی جائے گی جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں