راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالتوں نے اغواء برائے تاؤان اورزیادتی کے مقدمات میں جرم ثابت پر ملزمان کو سزا ئیں سنادیں، اغواء برائے تاؤان کے ملزم اعظم خان کو معزز عدالت کے جج شوکت کمال ڈارنے جرم ثابت ہونے پر عمر قید،تمام جائیداد ضبط اور05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا جبکہ اغواء اورزیادتی کے ملزمان عمران،جبار کومعزز عدالت کے جج جہانگیر گوندل ASJنے جرم ثابت ہونے پر 5/5سال قید،1/1لاکھ روپے جرمانہ اورمجموعی طورپر05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا ئیں سنائیں.
