53

کراچی میں آج ٹی وی کے صحافی نفیس نعیم کو سادہ کپڑوں میں خفیہ ایجنسیوں کے اہل کاروں نے اٹھالیا وزیر داخلہ کا ائ جی سندھ سے رابطہ مریم اورنگزیب کا متاثرہ خاندان کو یقین دھانی CPNE پشاور پریس کلب RIUJ کااظہارتشویش

کراچی میں آج نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم ناظم آباد سے لاپتہ ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق نفیس نعیم کو ان کے گھر کے قریب سادہ لباس افراد موبائل میں ڈال کر ساتھ لے گئے۔ نفیس نعیم ناظم آباد میں اپنے گھر کے پاس سے سودا خرید رہے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا لاپتہ صحافی نفیس نعیم کے اہل خانہ سے رابطہ

وفاقی وزیر اطلاعات نے اہل خانہ کو وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور آئی جی سندھ کے درمیان لاپتہ صحافی نفیس نعیم کی بازیابی کے لئے ہونے والے رابطے سے آگاہ کیا

نفیس نعیم کی بازیابی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے آئی جی سندھ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو صحافی نفیس نعیم کی بازیابی کیلئے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

کراچی( ) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) کے صدر کاظم خان نے آج نیوز کے سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو کراچی میں سادہ لباس افراد کی جانب سے زبردستی اپنے ساتھ لیجانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی شاہ بتائیں نفیس نعیم کو کس نے کس قانون کے تحت اٹھایا ہے ،سندھ میں کوئی قانون ہے یا وڈیرہ شاہی کا مزاج ہی قانون ہے ،جبری گمشدگیاں بے نظیر بھٹو کا خاصہ تو نہیں تھیں، آمرانہ طرز حکومت کسی صورت قبول نہیں ‘ہتھکڑیاں ‘ہراسگی ‘گمشدگیاں ‘خوف کی فضا صحافت کا پیرہن ہے، نفیس نعیم کو فوری بازیاب کروایا جائے، انہوںنے کہا ہے کہ نفیس نعیم کو غیر قانونی طریقے سے ساتھ لے جانا کسی طور بھی مناسب نہیں،اگر نفیس نعیم پر کوئی کیس درج ہے تو کارروائی کا قانونی طریقہ موجود ہے،کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے،کسی بھی ادارے کو حق نہیں دیا جاسکتا کہ وہ بغیر کسی الزام ،ایف آئی آر یا شکایت کسی شہری کو اپنے ساتھ لے جائے اس طرح کے اقدامات حکومت وقت کیلئے باعث شرمندگی ہیں،وزیراعظم شہبازشریف ،وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ واقعہ کا فوری نوٹس لیکر آج نیوز کے سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو فوری بازیاب کرائیں، صحافیوں کی گمشدگی یا زبردستی لاپتہ کرنے کا سلسلہ کسی صورت قابل قبول نہیں یہ سلسلہ فوری بند ہونا چاہئے ،آزادی صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کیلئے سی پی این ای اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ہرفورم پر آواز اٹھاتی رہے گی ،آزادی صحافت اور صحافیوں کے تحفظ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

کراچی: آج نیوز کے اسائمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم اغوا کا معاملہ

کراچی: واقعے کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

کراچی: نفیس نعیم چکن کی دکان سے سودا لیکر واپس گھر کی طرف جارہے ہیں، فوٹیج

سامنے سے ایک ویگو گاڑی اور موٹر سائیکل آتی ہے ، فوٹیج

کراچی: تین افراد صحافی نفیس کو زبرستی گاڑی میں دھکیل رہے ہیں، فوٹیج

صحافی کو گاڑی میں ڈال کر ویگو اور بائیک تیزی سے روانہ ہوئی، فوٹیج

آر آئی یو جے کی کراچی کے سینئر صحافی آج نیوز کے سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کے اغوا اور لاپتہ کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت

اولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے کراچی کے سینئر صحافی آج نیوز کے سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کے اغوا اور لاپتہ کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور وزیراعلی سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیں اور لاپتہ کیے گئے صحافی کو بازیاب کرایا جائے۔راولپنڈی اسلام آباد یونین کے صدر عابد عباسی اور جنرل سیکریٹری طارق علی ورک ،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل سمیت مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ نفیس نعیم کو ناطم آباد میں ان کے گھر کے باہر سے نامعلوم افراد اس وقت اپنے ہمراہ لے گئے جب وہ گھر کے قریب ہی سودا سلف خرید رہے تھے انہوں نے کہا کہ نفیس نعیم کا دن دہاڑے اغوا لاقانونیت کی انتہا ہے حکومتوں کی تبدیلی کے باوجود صحافیوں کے خلاف ایسے واقعات کا تسلسل جاری ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ نفیس نعیم کو فوری طور پر سامنے لایا جائے ان پر اگر کوئی الزام ہے تو بھی اس سلسلے میں قانونی طریقہ کار اپنایا جائے انہوں نے کہا کہ نفیس نعیم کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے بصورت دیگر بھرپور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا

طارق علی ورک
جنرل سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس


پشاور : حکومت سینئر صحافی نفس نعیم کو فوری بازیاب کرائے، صدر پشاور پریس کلب

پشاور : نفس نعیم کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے، صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض

پشاور : آج نیوز کے سینئر اسائنمنٹ ایڈئیٹر نفس نعیم کو دن دھاڑے گھر کے سامنے سے اٹھایا گیا، ایم ریاض

حکومت سندھ نفیس نعیم کی فوری بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائے۔ایم ریاض

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں