40

رحیم یار خان شیخ زید ہسپتال میں فراڈیے سرگرم

ا

رحیم یار خان شیخ زید ہسپتال میں فراڈیے سرگرم، نوسر باز نے ہسپتال کا طبی عملہ بن کر خواتین کو نشہ آور اشیاء دے کر 1 لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

یہ واقع میڈیکل وارڈ میں پیش آیا ہے جہاں نہ معلوم فراڈیے نے ہسپتال کا طبی عملہ بن کر زیر علاج مریض کے ساتھ آئی خواتین کو لوٹ لیا نوسر باز نے مریض کو ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ شفٹ کرنے کا بہانہ بنا کر سادہ لوح خواتین کو نشہ دے دیا اور خواتین سے 1 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہو گیا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں ساری واردات دیکھی جا سکتی ہے اس ساری صورتحال پر شیخ زید ہسپتال کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے کیونکہ نوسر باز چور لٹیرے ہسپتال میں آزاد گھوم رہے ہیں تاہم پولیس نے متاثرین کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے فوٹیج کی مدد سے فراڈیے کی تلاش شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں