36

مسافروں کے لئے پولیو اور پیلے بخار کی ویکسین کے سرٹیفکیٹ سسٹم کا اجرا کر دیا گیا قومی ادارہ صحت نے نمز نادرا سے پولیو اور ییلو فیور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سسٹم کا آغاز

*مسافروں کے لئے پولیو اور پیلے بخار کی ویکسین کے سرٹیفکیٹ سسٹم کا اجرا کر دیا گیا*

قومی ادارہ صحت نے نمز نادرا سے پولیو اور ییلو فیور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سسٹم کا آغاز کردیا

اقدام سے مسافروں کی بین الاقوامی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا

کچھ ممالک کی طرف سے بین الاقوامی مسافروں سے پولیو اور زرد بخار سے بچاؤ کی کی ویکسینیشن کی ضرورت ہوتی ہے

نمز سسٹم اس وقت کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیشن کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے

سرٹیفکیٹ مسافروں کے سفری تقاضوں کے مطابق انفرادی طورپر علیحدہ علیحدہ حاصل کیے جا سکتے ہیں،این آئی ایچ

ییلو فیور اور پولیو ویکسینیشن کے اعداد و شمار متعلقہ ویکسین سینٹرز میں براہ راست نمز پورٹل میں انٹر کیے جائیں گے

سرٹیفکیٹ کی 100 روپے فیس ادا کرنے کے بعد نمز کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکیں گے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں