144

آر آئی یو جے کی دنیا نیوز سے میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں کی شدید الفاظ میں مذمت

آر آئی یو جے کی دنیا نیوز سے میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد () راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے دنیا نیوز سے میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک ،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ ہم میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں کو کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا کروڑوں روپے کے اشتہارات لینے والے سے جب ملازمین موجودہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہیں تو ان کو نوکریوں سے فارغ کردیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم صحافتی اداروں میں کام کرنے والے میڈیا ورکرز کے حقوق کا دفاع کریں گے ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میڈیا ورکرز کو بحال کیا جائے اگر دنیا نیوز کی انتظامیہ نے فارغ کیے گئے میڈیا ورکرز کو بحال نہ کیا تو بھرپور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں