تھانہ پولیس چکار نے کاروائی کرتے ہوئےچکار بازار سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پولیس چکار راجہ یاسر علی خان،راجہ پرویز خان اے ایس آئی، ریاض حسین شاہ اے ایف سی، ،منیب گیلانی ایم ایچ سی، عبد الطیف ڈی ایف سی، تاقب وقار ایف سی ،خواجہ احسن شریف ایف سی، فرہاد ایف سی سمت دیگر اہلکاروں نے گزشتہ رات چکار بازار میں چھاپہ مارتے ہوئے ملزم خورشید احمد ساکنہ کڑلی سے شارٹ گن 12 بور کلاشنکوف ،دو عدد میگزین ،42 عدد زندہ کارتوس ،1 عدر پستول،2 میگزین ،60 عدد زندہ روند ۔پستول 30 بور ایک عدد ،تین عدد زندہ روند، بال بیرنگ ا ڈبیاں،3 کلو چھ سے گرام ایمونیشن اسلحہ میں استمال ہونے والا سکہ، زندہ روند 7mm سمیت اسلحہ پر نام کند کرنے والے اوزار برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔۔
