41

500 کلوگرام چرس بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔

کوئٹہ۔پانچ سو کلوگرام چرس بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔

منشیات کے خلاف بلوچستان پولیس ان ایکشن۔

منشیات اسمگلروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔

پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ اور تعاقب کے بعد مافیا کے زیر استعمال ایک لینڈ کروزر سے 500 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پکڑی جانے والی منشیات سمندری راستے سے بیرون ملک سمگل ہونا تھی۔

گوادر پولیس نے دو مہینوں میں منشیات کے 44 مقدمات درج کئے۔

بلوچستان میں منشیات مافیا کو ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ آئی جی بلوچستان۔

منشیات کا تیزی سے تعلیمی اداروں کی جانب رخ لمحہ فکریہ ہے۔ محسن حسن بٹ

اگر آج اسکا سدباب نہ کیا گیا تو ہماری نوجوان نسل تباہ ہو جائے گی۔ آئی جی بلوچستان۔

انہوں نے منشیات کے خاتمے کے حوالے سے گوادر پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

گوادر پولیس اور سی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

منشیات اسمگلروں کے خلاف کامیاب کاروائی کرنے والی ٹیم کو شاباش۔ محسن حسن بٹ

پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں