42

بسمہ معروف نے اپنے چیلنجزکا انکشاف کردیا جو ایک کرکٹر اور ایک ماں کی حیثیت سے درپیش ہیں

*بسمہ معروف نے اپنے چیلنجزکا انکشاف کردیا جو ایک کرکٹر اور ایک ماں کی حیثیت سے درپیش ہیں۔*

*اسلام آباد*: بسمہ معروف صرف 15سال کی عمر میں پہلی بار پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم میں شامل ہوئیں اور اس وقت سے اب تک اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتی آرہی ہیں۔ایک ٹین ایجر کے طورپر اپنی صلاحیتوں کی بناء پر 2009کے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا  اور 2016 میں T20ٹیم کی کپتان بن گئیں۔

اپریل 2021 میں انہوں نے میٹرنٹی کے مراحل کے سبب کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی۔ اب وہ اپنی کیوٹ سی بے بی کے ساتھ جہاں بھی جاتی ہیں، کیمرے کے سامنے مسکراہٹیں ان کا استقبا ل کرتی ہیں۔بسمہ نے ایک ماں کے طور پرپیش آنے والے چیلنجز کے بارے میں بتایا خاص طور پر اپنے کیریئر کے حوالے سے جس میں ان کو ذاتی حیثیت میں شرکت کرنا لازمی ہے۔

اب وہ جب فیلڈ میں آتی ہیں تو زیادہ مشکل پیش نہیں آتی کیونکہ اس سے پہلے وہ بھرپور پریکٹس کرچکی ہیں اس لئے ماں بننے کے بعد ان کو کھیل میں اتنی مشکل پیش نہیں آئی جتنا وہ سوچ رہی تھیں۔اپنے انسٹاگرام پر حالیہ پوسٹ میں بسمہ نے بتایا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی اور ان کو ہر وقت فکر لگی رہتی ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے لئے جو کررہی ہیں وہ کافی نہیں ہے جبکہ بیٹی کی صحت وخوشی ان کی اولین ترجیح ہے۔

بسمہ نے دسمبر2021میں اپنی ٹیم میں دوبارہ شمولیت اختیار کی لیکن ان کا دھیان اپنی بیٹی کی طرف ہی لگا رہتاتھا۔انہوں نے اپنی بہترین پرورش کے لئے اپنی ماں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا  “میری بیٹی میری زندگی کی روشنی ہے”اپنے کام کے کل وقتی کیریئر کی حیثیت سے بسمہ کو ماں کی بے لوث محبت کا بھرپور احساس ہوا کہ وہ بغیر کسی شکوے شکایت کے اپنے بچوں کی پرورش کیلئے قربانی دیتی ہے۔
انہوں نے تمام خواتین کی خدمات کو سراہا جنہوں نے سماجی رسم ورواج کے ساتھ ساتھ ماں کی حیثیت سے پیش آنے والے چیلنج قبول کیا اور
نئی ڈی وی سی  @gluco.momsکے بیانیے کی تعریف کی جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ماؤں کی خدمات کو معمولی نہ سمجھا جائے اور ان کو محبت کا احساس دلایا جائے اور ہرروز ان کو سراہا جائے۔
. #KaisiHoMaa

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں