32

کانتا کماری مبینہ قتل کیس ،آئندہ سماعت پر کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پسند کی شادی کرنے والی کانتا کماری کا مبینہ قتل کیس میں آئندہ سماعت پر کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والی کانتا کماری کا مبینہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر کی غیر موجودگی کے باعث کیس کا عبوری چالان جمع نہ ہو سکا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔ استغاثہ کے مطابق پانچ جون کو کانتا کماری اپنے سسرال میں مبینہ طور پر قتل کی گئی تھی، عدالتی احکامات پر کانتا کی قبرکشائی کی گئی تھی، مقتولہ کے شوہر ملزم آند نے خاموشی سے کانتا کی تدفین کردی تھی، مقتولہ کا شوہر ملزم آنند عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں