56

اسلام آباد میں کنووں کی کھدائی کے دوران زمین سے تیل نکل آیا؛سیکٹر ایچ 13میں 450 فٹ کی گہرائی پر تیل نکل آیا،

اسلام آباد میں کنووں کی کھدائی کے دوران زمین سے تیل نکل آیا؛سیکٹر ایچ 13میں تھانہ شمس کالونی کی حدود میں پانی کے لیے بورنگ کے دوران 450 فٹ کی گہرائی پر تیل نکل آیا، غیر قانونی طور پر تیل کی فروخت کا انکشاف؛ضلعی انتظامیہ کا ایکشن
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد؛سیکٹر ایچ 13 میں کھدائی کے دوران زمین سے تیل نکل آنے کا انکشاف ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سیکٹر ایچ 13میں تھانہ شمس کالونی کی حدود میں رہائش پذیر کچھ افراد نے پانی کیلئے کنویں کی کھدائی شروع کی اور 450 فٹ گہرائی تک بورنگ کر ڈالی، اتنی گہرائی میں بورنگ کرنے کے بعد زمین سے تیل نکل آیا۔ علاقے کے دیگر کچھ لوگوں کو بھی زمین سے تیل نکلنے کا واقعے کا علم ہوا تو انہوں نے بھی کنویں کھود کر زمین سے تیل نکالنا شروع کر دیا اور پھر باقاعدہ طور پر غیر قانونی پٹرول پمپ بنا کر تیل کی فروخت بھی شروع کر دی۔مقامی افراد نے کئی مقامات ہر بورنگ کر کے غیر قانونی پر تیل نکالنا شروع کیا اور اور کافی وقت تک یہ کام چلتا رہا۔ اس تمام واقعے کا علم ہونے کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں چھاپہ مار شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں