54

اسلام آباد یو کے پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جورنلسٹ کے اعزاز میں تقریب

اسلام آباد یو کے پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جورنلسٹ کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس سینیٹر ذیشان خانزادہ اور کونسل آف اکنامک اور انرجی کے صدر راجہ کامران ،گروپ لیڈر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز الطاف صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد ناصر مرزا اور صحافی، تاجر برادری نے شرکت کی – اس موقع پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس ذیشان خانزادہ نے کہا کہ کونسل آف اکنامکس اینڈ انرجی جرنلسٹ وفد کو اسلام آباد میں خوش آمدید کرتے ہیں اور کہا اس طرح کی کونسلز حکومت کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہیں جس میں میڈیا ایکسپرٹس کی رہنمائی سے بہترین حکمت عملی اپنا ہی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے یو کے پاکستان بزنس کونسل کا کردار قابل فخر ہے- گروپ لیڈر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سہیل الطاف نے کہا کہ حکومت پاکستان کی فراخدلانہ پالیسیوں اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے ساتھ صنعتکاروں تاجروں کو کاروباری ترقی بالخصوص برآمدات کے مواقع فراہم کرنے اور بالخصوص پاکستان میں صنعت و تجارت کی ترقی میں قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر مرزا نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہر سطح پر تاجر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے یو کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان چیپٹر کے صدرخورشید برلاس نے کہا کہ ملکی برآمدات کے فروغ اور معاشرتی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور یو کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن کام کرتی رہے گی جس میں میڈیا کا اہم کردار ادا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں