20

کروڑوں پاکستانیوں کے دل کی آواز عثمان کاکڑ کی نماز جنازہ آج یوگی پشاور میں بھی غائبانہ جنازہ ہوگا

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی انتہائی افسوس، رنج غم والم کے ساتھ اعلان کرتی ہے کہ پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکریٹری اور پارٹی کے صوبائی صدر سابق سینیٹر شھید عثمان خان کاکڑ آج 21 جون بروز سوموار کراچی کے آغا خان ہسپتال میں جام شہادت نوش کر گئے شھید عثمان خان کاکڑ کا نماز جنازہ اور تجہیز و تدفین کے مراسم ان کے آبائی شہر مسلم باغ میں بتاریخ 23 جون بروز بدھ بوقت شام 5 بجے ادا کی جائے گی، واضح رہے کہ شھید عثمان خان کاکڑ کا میت کل 22 جون بروزمنگل کراچی سے کویٹہ براستہ خضدار کویٹہ کے لئے روانہ ہوگی اور شام میت کویٹہ پہنچ جائے گی اور پھر اگلے دن یعنی 23 جون بروز بدھ صبح میت کویٹہ سے مسلم باغ روانہ ہوگی اور شام 5 بجے ان کو پورے پشتون قومی اعزاز اور اسلامی روایات کے مطابق سپرد خاک کیا جائے گا، پارٹی نے شھید رہنما عثمان خان کاکڑ کے المناک غم میں 7 دن سوگ کا اعلان کیا ہے اور اس دوران پارٹی کا پرچم سرنگوں رہے گا,
انتہائی افسوسناک خبرہے۔۔عثمان کاکڑجیسےجرائت مند اورحق گو انسان ہمارے معاشرے میں آٹے میں نمک کے برابرہوتے ہیں۔انھوں نےپارلیمنٹ میں محکوم قوموں کی دلیرانہ انداز میں نمائندگی کی ۔مظلوم اور پھنسے ہوئے کے طبقات کی توانا آواز تھی۔ ایسےراست گواوراصولوں پرکمپرومائز نہ کرنے والے شخص صدیوں میں ایک پیدا ہوتے ہیں۔اس کی موت نے مظلوم اقوام کو یتیم کرلیا۔اللہ پاک مرحوم کوغریق رحمت فرمائے
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

سینیٹر عثمان خان کاکڑ ایک محب وطن سیاسی اور سماجی رہنما تھے، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

عثمان خان کاکڑ نے بلوچستان کی عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے،قاسم خان سوری

عثمان خان کاکڑ کی بلوچستان کی محرومیوں کے لیے سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

ملک آج ایک محب وطن سیاسی اور سماجی رہنما سے محروم ہو گیا ہے، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

عثمان خان کاکڑ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہو سکے گا، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

عثمان کاکڑ کی فلاحی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان۔

ملک آج ایک بڑے سیاسی اور سماجی رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان۔

وزیراعلی کی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کی دعا۔

اللہ تعالی غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے ۔وزیراعلی بلوچستان

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی بلوچستان کے صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

سینیٹر عثمان کاکڑ پارلیمان میں عوام کی ایک مضبوط اور توانا آواز تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال کی خبر سن کر سخت صدمہ پہنچا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سینیٹر عثمان کاکڑ کی عوامی خدمات اور ایوان میں ان کے مؤثر کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سینیٹر عثمان کاکڑ کے لواحقین کے صبر کے لئے دعاگو ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان کا سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت
پشاور،سینیٹرعثمان کاکڑنے ملک میں جمہوریت، قانون کی بالادستی کیلئے بھرپور آواز اٹھائی، اسفندیارولی خان
پشاور، عثمان کاکڑ نے انسانی حقوق کیلئے بھرپور آواز اٹھانے کا حق ادا کیا، سربراہ اے این پی
پشاور، آج پاکستان اور بالخصوص پشتون قوم ایک توانا آواز سے محروم ہوگئی، اسفندیارولی خان
پشاور،زمانہ طالبعلمی سے آخری دم تک صعوبتوں اور تکالیف کے باوجود اپنے نظریے کے ساتھ کھڑے رہے،سربراہ اے این پی
پشاور، عثمان کاکڑ ایک نڈر، بے باک اور حق گو شخصیت کے مالک تھے، سربراہ اے این پی
پشاور،انکی کمی پاکستان کی سیاست اور بالخصوص پشتون سیاست میں ہمیشہ محسوس کی جائیگی، اسفندیارولی خان
پشاور، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،سربراہ اے این پی
پشاور،دکھ کی گھڑی میں اے این پی کا ہر کارکن انکے لواحقین اور پارٹی کے ساتھ شریک ہیں، اسفندیارولی خان
سینیٹر عثمان کاکڑ کی غائبانہ نماز جنازہ کل بروز منگل باچاخان مرکز پشاور میں ادا کی جائیگی
اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان کی ہدایت پر غائبانہ نمازجنازہ صبح 11بجے ادا کی جائیگی
نمازجنازہ میں کارکنان، عہدیداران اور تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے
سندھ کے عہدیداران و کارکنان کراچی میں انکی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے
اے این پی خیبرپختونخوا اور پنجاب کی جانب سے غائبانہ نمازجنازہ ادا کیا جائیگا
بلوچستان کے عہدیداران و کارکنان کوئٹہ اور مسلم باغ میں سینیٹرعثمان کاکڑ کے جنازے میں شریک ہوں گے
اے این پی سربراہ نے تمام عہدیداران و کارکنان کو جنازے و غم میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے

پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مرکزی صدر اسفندیارولی خان کی ہدایات کی روشنی میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سابق سینیٹر عثمان کاکڑ (مرحوم) کی غائبانہ نماز جنازہ کل بروز منگل صبح 11بجے باچاخان مرکز پشاور میں ادا کی جائیگی۔ نمازجنازہ میں تمام کارکنان، عہدیداران اور مختلف مکتبہ فکر کے افراد کو بروقت شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔دریں اثنا اے این پی سربراہ نے اے این پی سندھ کو کراچی میں سینیٹر عثمان کاکڑ کے جنازے میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے جبکہ بلوچستان کے عہدیداران و کارکنان کوئٹہ اور مسلم باغ میں جنازے اور اس غم میں بھرپور شریک ہوں گے۔ اے این پی سربراہ کی ہدایات کی روشنی میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے زیراہتمام غائبانہ نماز جنازے کا اہتمام کیا جائیگا۔

عثمان کاکڑ صاحب کے انتقال سے اچانک خیال آیا کی شاید ہمارے رزق اور سانسوں کی طرح ہمارے الفاظ بھی تقدیر میں لکھے ھوتے ہیں۔ کاکڑ صاحب لمبی تقریر کے عادی تھے اور ھم ہمیشہ کہتے تھے کاکڑ صاحب بہت لمبی تقریر کرتے ہیں خاموش ھونے کا نام نہیں لیتے۔۔۔۔ھم نہیں جانتے تھے کہ وہ اپنے حصے کے الفاظ کا ذخیرہ اس تیزی سے اس لئے خرچ کر رھے ہیں کہ انہیں اوپر جانے کی جلدی تھی یا شاید کسی کو زیادہ جلدی تھی۔۔۔۔کاکڑ صاحب اپنے حصے کے الفاظ اور سانس پورے کر کے ہمیشہ کے لئے خاموش ھو گئے ہیں لیکن ایوانوں میں ان کے دھیمے مگر چٹانی لہجے اور لفظوں کی گرج ان قوتوں کو ہمیشہ للکارتی رھے گی جو آوازوں سے ڈرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں