43

اقوام جانی خیل اور حکومت کے درمیان مذاکرات بلا اخر کامیاب ہوگئے بنوں: وزیراعلی کے موجودگی میں رات گئے تک جاری مذاکرات کامیاب بنوں: جانی خیل مشران اور کمشنر بنوں ڈویژن کی وزیر اعلی کی موجودگی میں 8 نکاتی ایجنڈے پر دستخط کئے گئے

معاہدہ 8 نکاتی ایجنڈے

بنوں : اقوام جانی خیل اور حکومت کے درمیان مذاکرات بلا اخر کامیاب ہوگئے

بنوں: وزیراعلی کے موجودگی میں رات گئے تک جاری مذاکرات کامیاب

بنوں: جانی خیل مشران اور کمشنر بنوں ڈویژن کی وزیر اعلی کی موجودگی میں 8 نکاتی ایجنڈے پر دستخط کئے گئے

1: حکومت علاقہ جانی خیل میں مکمل امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے تمام مسلح گروپوں کا خاتمہ کریگی
جانی خیل کے پرامن لوگو سے قانونی اسلحہ اور امن بحالی میں کسی کے گھر کو بھی مسمار نہیں کیا جائے گا

2: حکومت گرفتار افراد کی جانچ پڑتال اور نظرثانی کا عمل فوری شروع کرکے ترجیحی بنیادوں پر 3 ماہ میں مکمل کیا جائے گا
بے گناہ افراد کو فوری رہا کیا جائے گا گناہ گار ثابت ہونے پرپاکستان کے قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا

3: چار شہدا کو شہید پیکج دیا جائے گا

4: جانی خیل علاقہ کی ترقی کیلئے حکومت حصوصی ترقیاتی پیکج دے گی

5: جانی خیل اقوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اعلی سرکاری حکام سے ملاقات کا جلد بندوبست کیا جائے گا

6:جانی خیل اقوام کے گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے گا

7: چار شہدا کے واقعہ کی صاف اور شفاف انکوائری کی جائے گی
قصور وار کو واقعی سزا دی جائے گی ائندہ بھی اس قسم کے واقعات کے سخت ایکشن لیا جائے گا

8: جانی خیل اقوام اس تحریر کی روشنی میں قبائلی جرگہ کی وساطت سے دھرنا اور احتجاج فی الفور ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں