85

چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری فارغ،نوٹیفکیشن جاری کسی سینئر ممبر بورڈ یا ای ڈی کو قائم مقام چیرمین ایچ ای سی مقرر کیا جائیگا

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 لاگو ہوگیا، آرڈیننس کے تحت چیئرمین کی مدت 4 سال سے کم کرکے 2 سال کردی گئی ہے۔ا سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ ۔ کسی سینئر ممبر بورڈ یا ای ڈی کو قائم مقام چیرمین ایچ ای سی مقرر کیا جائے گا جس کے بعد مستقل چیئرمین کے لیے اشتہار دے کر اس عہدے پر مستقل تعیناتی کی جائے گی

ذرائع کےمطابق طارق بنوری کے خلاف وسیع پیمانے پر شکایت عام تھیں، وہ گزشتہ تین سال سے ایڈہاک بنیادوں پر ایچ ای سی چلا رہے تھے، نہ تو میرٹ پر مستقل ای ڈی تعینات کیا گیا نہ ہی ریجنل ڈائریکٹرز تعینات ہوئے، بھاری تنخواہوں پر درجن بھر کنسلٹنٹ بھرتی کیے گئے تھے جن میں بعض ناصرف ریٹائرڈ بلکہ تعلیمی لحاظ سے گریجویٹ تھے۔

حال ہی میں نیب نے بھی ڈاکٹر طارق بنوری کے خلاف بد عنوانیوں، بےقاعدگیوں، بدانتظامی اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی پر تحقیقات شروع کردی تھیں کہ اس دوران آرڈیننس جاری کر کے چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت کم کرکے انہیں فارغ کردیا گیا۔

طارق بنوری کو (ن) لیگ کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے مئی 2018 میں تعینات کیا تھا اور ان کی 4سالہ مدت مئی 2022 تک تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں