80

عمران خان پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ محنت کرنے والے وزیر اعظم ہیں انہوں نے ہمیشہ میرٹ کو اولیت دی ہے بہتر کارکردگی نہ ہونے پر انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے قومی کھلاڑی ماجد خان کو ٹیم سے نکال دیا تھا ۔قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر

اٹک ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے اڑھائی سالوں میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخ ساز فیصلے کیے گئے ہیں جن کے دور رس نتاءج اور ثمرات سے عوام جلد مستفید ہوں گے حکومت نے 17 سال بعد کرنٹ اکاءونٹ نقصان کی بجائے سرپلس کی پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے آج عوام بجلی کی قیمت کی زیادہ ادائیگی کر رہے ہیں اس کا سبب سابقہ حکمرانوں کی کرپشن تھی انہوں نے ایسے معاہدے کیے کہ جن کی سزا آج عوام بھگت رہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی تاریخ کے 2 بڑے ڈیم بنانے جا رہی ہے ان سے نہ صرف پانی کا وسیع ذخیرہ ہو گا بلکہ سستے داموں بجلی بھی دستیاب ہو گی کالا باغ ڈیم متنازعہ منصوبہ ہے یہ اتفاق رائے ہونے پر ہی بنایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ اٹک کے موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک ایوب خان مرحوم کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے ملک گوہر ایوب خان اور دیگر عزیزوں سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک اسلم خان آف ڈھیر ، ملک اقبال خان ، ملک بشارت خان ، ملک آصف خان ، ملک غلام خان سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ حکومت نے 6 ماہ میں ایک روپے کا بھی قرضہ نہیں لیا کرونا وائرس کی تیسری تباہ کن لہر نے دنیا بھر میں جہاں تباہی بربادی ، معیشت ، تجارت ، اقتصادیات کا بیڑہ غرق کر دیا ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان کے دلیرانہ فیصلے جس میں انہوں نے 24 کروڑ پاکستانیوں کی جانیں بچانے کیلئے سمارٹ لاک ڈاءون کا تصور پاکستان میں متعارف کرایا جسے بعدازاں اقوام عالم نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دنیا کے ہر ملک نے اپنایا یہ بھی وزیر اعظم پاکستان کے کامیاب فیصلوں کا ادنیٰ ثبوت ہے کنسٹرکشن انڈسٹری کو کرونا وائرس کے دوران اور بعدازاں اسے سبسڈی اور رعایتیں دینے کا جو اقدام کیا اس سے رزق حلال کمانے والے کروڑوں محنت کشوں کو روزگار کے ذراءع دستیاب ہوتے رہے کرونا وائرس کے لاک ڈاءون کے دوران کنسٹرکشن انڈسٹری کو کھلا رکھنے کے سبب پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ سیمنٹ سریا اور دیگر تعمیراتی میٹریل نہ صرف فروخت ہوا بلکہ اس دوران آنے والے زرمبادلہ نے بھی ریکارڈ قائم کیا کرپشن کے خلاف وزیر اعظم کے اقدامات کو ملک بھر میں سراہنے کے علاوہ دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہترین ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے اور ان کی جانب سے بلا امتیاز شوگر مافیا اور کرپشن کے خلاف جو ایکشن لیا ہے وہ بھی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا پی ڈی ایم جو 11 جماعتوں کا اتحاد ہے وہ اپنی موت آپ مرنے کے علاوہ اپنی افادیت کھو چکا ہے پی ڈی ایم دراصل خاندانی ، مورثی سیاست اور اپنی کرپشن چھپانے کیلئے بنایا گیا تھا انہوں نے تاریخ دی کہ ہم دھرنا اور لانگ مارچ کریں گے تاہم مفادات کیلئے بنائے گئے اس اتحاد میں اب دم خم نہیں رہا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت پاکستان 30 ہزار ارب روپے کا مقروض ملک تھا اس وجہ سے ہ میں اب تک عوام کو ریلیف دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم اربوں ڈالر قرضہ کی اقساط بھی اسی حکومت نے ان اداروں کو ادا کی ہیں اس کے باوجود ملک بھر میں ترقیاتی کام اور تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے تحریک انصاف کی حکومت نے قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ عمران خان کی قیادت میں کشمیر کا مقدمہ بہتر انداز میں لڑا ہے اور دنیا بھر میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے جبکہ حکمران بھارتی حکمرانوں کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے کی غرض سے مسئلہ کشمیر کا نام لینا بھی گناہ عظیم تصور کرتے تھے وزیر اعظم عمران خان صرف پاکستان کے وزیر اعظم نہیں بلکہ امت مسلمہٰ کے لیڈر کی حیثیت سے بھی اپنا تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں دنیا کے 57 ممالک میں یہ واحد حکمران ہیں جنہوں نے سری لنکا جہاں کرونا وائرس سے متاثرہ مسلمانوں کی لاشوں کو جلایا جاتا تھا کی حکومت کو اس بات پر آمادہ کیا کہ مسلمانوں کی لاشوں کو دفن کرنے کی اجازت دی جائے اور ان کی اس تجویز کو وہاں کی حکومت نے منظور کر لیا وزیر اعظم عمران خان دنیا بھر میں اسلامی تشخص کو اجاگر کرنے میں جو کردار ادا کر رہے ہیں اس کی نظیر بھی اقوام عالم میں نہیں ملتی مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں ہندوستان کا مکروہ چہرہ بھی انہوں نے اقوام عالم کو دکھایا اور مودی کو اس دور کا ہٹلر ثابت کر کے دکھایا ہے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن ملک بھارت کا مقابلہ ہماری بہادر افواج جراَت اور بہادری سے کر رہی ہے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی پائلٹ کو پکڑ کر اسلام کے اصولوں کے مطابق بھارت کو واپس کیا گیا اس سے دنیا بھر میں پاکستان اور مسلح افواج کا تشخص مثبت انداز میں ابھر کر سامنے آیا ہے خطے میں امن قائم کرنے کیلئے بھی وزیر اعظم عمران خان کی کاوشیں امن اور آشتی کا پیغام لے کر آئیں گی افغانستان کا فیصلہ بھی وہاں کے عوام کو کرنا چاہیے اور اس سلسلہ میں افغانستان کے سابق ، موجودہ صدر چیف ایگزیکٹو جنگجو رہنما گل بدین حکمت یار اور دیگر افغان رہنماءوں کی مسلسل پاکستان آمد بھی پاکستان کی علاقہ میں امن کے قیام کیلئے کی جانے والی کاوشوں کا مظہر ہے ہم اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ مل کر علاقہ میں بھائی چارے کی فضا قائم کریں گے اور افغان بھائیوں کو جو بھی ضرورت ہو گی پڑوسی ملک ہونے کے ناطے پاکستان ان کی ہر ممکن ضروریات پوری کرے گا ایران اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بھی مثالی بنائے جائیں گے اور ان ممالک کے درمیان بھی وزیر اعظم عمران خان نے اپنا مثالی کردار ادا کیا ہے جسے دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے ملائشیا سمیت دیگر اسلامی ممالک سے مثالی تعلقات استوار کیے جا رہے ہیں 57 اسلامی ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہونے کے علاوہ ان کی سربراہی کر رہا ہے اسلام امن کا مذہب ہے اور اسلام کے نام دہشت گردی کا جو لیبر لگا دیا گیا ہے اسے بھی وزیر اعظم عمران خان دھونے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے بڑے مسائل میں شامل ہے گزشتہ سال گندم کی اچھی فصل ہونے کے باوجود کٹائی کے وقت بارشوں سے فصل خراب ہوئی اور اب کسانوں کو گندم کی فصل کا بہتر ریٹ دیا گیا ہے اس سے زراعت کے شعبہَ میں بہتری آئے گی عام شہریوں کو سستی اشیاء دینے کیلئے ساڑھے 7 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن سے نہیں بلکہ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے خطرہ ہے غریب کو سہولتیں دینے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں پہلی دفعہ خودکار احساس پروگرام کے ذریعے ایک کروڑ 70 لاکھ خاندانوں میں بلا امتیاز رقوم تقسیم کی گئی ہیں صحت انصاف کارڈ کے سلسلہ میں کے پی کے میں کارڈ فراہم کر دیئے گئے ہیں پنجاب اور بلوچستان میں بھی شہریوں کو صحت انصا ف کارڈ فراہم کر دیئے جائیں گے جس کے سبب پرائیویٹ ہسپتال جہاں صرف 5 فیصد امیر لوگ اپنا علاج کروا سکتے تھے وہ اب بلا امتیاز عام شہری بھی اپنا علاج کرائیں گے اس سے پرائیویٹ ہسپتالوں کا بزنس دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گا اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے کاروبار میں بھی اضافہ ہو گا جس کا ثبوت موجودہ دور میں پرائیویٹ ہسپتالوں کی ایک بڑی تعداد کا اس میدان میں کچھ عرصہ میں داخل ہونا شامل ہے پرائیویٹ ہسپتال میں شہری 10 لاکھ روپے تک کا علاج کرا سکے گا پرائیویٹ ہسپتالوں کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے ان کی تمام مشینری پر ہر قسم کا ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے اگلے ماہ سے وفاقی حکومت ایک نصاب تعلیم راءج کر رہی ہے جس کے سبب بچے ایک تعلیم حاصل کریں گے بلوچستان کی ترقی کیلئے 600 ارب روپے کا پیکج دیا گیا ہے سی پیک میں ژوب ، کوءٹہ شاہراہ کے علاوہ گوادر میں دنیا کے بڑے سی پورٹ بنانے کے علاوہ دیگر شاہراءوں اور سی پیک کے شمالی حصہ کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے پاکستان میں 6 کروڑ افراد سمارٹ فون استعمال کر رہے ہیں اور جلد ہی ’’ میڈ ان پاکستان ‘‘ فون مارکیٹ میں دستیاب ہو گا اور کئی کمپنیاں پاکستان میں موبائل فون سمیت دیگر شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کیلئے حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کر چکی ہیں ہم انتخابی اصلاحات لے کر آئے اور بل پاس کرایا قومی اسمبلی کا کام قانون سازی ہے اس پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار کی ناکامی کے بعد وزیر اعظم نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر کے 178 ووٹ حاصل کیے جو ان کے وزیر اعظم بننے کے 2 ووٹ سے زیادہ ہیں عمران خان پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ محنت کرنے والے وزیر اعظم ہیں انہوں نے ہمیشہ میرٹ کو اولیت دی ہے بہتر کارکردگی نہ ہونے پر انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے قومی کھلاڑی ماجد خان کو ٹیم سے نکال دیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں