58

موٹروے پولیس کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ۔ گزشتہ شب لاہور سے چوری ہونے والی گاڑی پکڑی گئی ملزم گرفتار ۔

موٹروے پولیس کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ۔
گزشتہ شب لاہور سے چوری ہونے والی گاڑی پکڑی گئی ملزم گرفتار ۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ شب لاہور کے علاقے شادمان سے چوری ہونے والی گاڑی مہران LED5601 موٹروے پر ٹھلیاں ( اسلام آباد ٹول پلازہ ) کے قریب پکڑ کر گاڑی میں موجود ملزم دلاور مجید کو گرفتار کر لیا گیا ۔ملزم نے گاڑی چوری کرنے کے بعد گاڑی کی نمبر پلیٹ بدل رکھی تھی ۔مزید تفتیش پر پتہ چلا کہ ملزم پر 24 مختلف مقدمات درج ہیں جس میں چوری ڈکیتی اور دیگر مقدمات شامل ہیں ۔۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پتہ چلا ہے کہ ملزم بین الصوبائی گرو کا کارندہ ہے اور چند ہفتے قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا مزید تفتیش کے لیے ملزم کو ضلعی پولیس کے حوالے کردیا جائے گا ۔ افسران کی کاروائی کو سراہتے ہوئے سیکٹر کمانڈر ایم ٹو نارتھ عاشق حسین چوہان نے نقد انعام کا اعلان کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں