40

اٹک پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی،ملزم گرفتار 1000پتنگیں اور 50عددڈوریں برآمد ،مقدمہ درج

تھانہ اٹک خورد پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی،ملزم گرفتار
1000پتنگیں اور 50عددڈوریں برآمد ،مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالدہمدانی کی ہدایت پر ضلع بھر میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ کے تحت ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد انسپکٹر عابد علی شاہ کی زیر سربراہی ان کی ٹیم نے پتنگ فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔سب انسپکٹر ولی محمد اور ان کی ٹیم نے سرچ پارک اٹک خورد سے دوران چیکنگ ایک شخص مسمی محمد ضمیر ولد جان محمد ساکن کلے تحصیل و ضلع نوشہرہ سے 1000پتنگیں اور 50عدد ڈوریں برآمد کیں اور ملزم کے خلاف تھانہ اٹک خورد میں کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں