62

موٹروے پولیس کے فرض شناس افسر نے چار لاکھ پچاس ہزار مالیت کے گمشدہ زیورات مالک تک پہنچا دیں

موٹروے پولیس کے فرض شناس افسر نے چار لاکھ پچاس ہزار مالیت کے گمشدہ زیورات مالک تک پہنچا دے۔

تفصیلات کے مطابق فہد نامی شخص اپنے خاندان کے ہمراہ ذاتی ، گاڑی نمبر MNY 2019، پر لاہور سے اٹک کی جانب بذریعہ موٹر وے سفر کر رہا تھا دوران سفر یہ خاندان چائے اور آرام کی غرض سے منی سروس ایریا کلرکہار میں روکے_بعد از فراغت انہوں نے اپنا سفر جاری رکھا لیکن کچھ دور جانے کے بعد گاڑی میں انتہائی تشویش کی لہر دوڑ گئی جب انہیں معلوم ہوا کہ گاڑی میں وہ لیڈیز بیک موجود نہیں جس میں لگ بھگ چار لاکھ پچاس ہزار مالیت کے سونے کے زیورات موجود تھے _انتہائی پریشانی کے عالم میں فہد نے موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا کہ وہ ایک لیڈیز پرس منی سروس ایریا میں بھول گیا ہے ۔معاملے کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے موٹروے پولیس کی جانب سے موقعے کے قریب ترین افسر سب انسپکٹر عدنان کو روانہ کیا گیا جب کہ اس کارروائی کے دوران سب انسپکٹر عدنان اور فہد کو مکمل رابطے میں رکھا گیا تاکہ کم سے کم وقت میں موقع پر پہنچا جا سکے ۔بالآخر موقع پر پہنچ کر لیڈیز پرس حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا اور مالکان کو اطلاع کر دی گئی جس پر مذکورہ خاندان نے واپس آ کر اپنا پرس وصول کیا جس میں تقریبا چار لاکھ پچاس ہزار مالیت کے طلائی زیورات ،اہم کاغذات اور دیگر اشیاء موجود تھی ۔اس برق رفتار کاروائی پر اس خاندان نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔واقعے کی اطلاع پاتے ہیں ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد سیکٹر کمانڈر عاشق حسین چوہان نے سب انسپکٹر عدنان اور دیگر عملے کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کے لئے انعام کا اعلان کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں