63

شادی شدہ خاتون نے غیر مرد کے ساتھ بھاگ کر اس کے ساتھ نکاح کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان شادی شدہ خاتون نے غیر مرد کے ساتھ بھاگ کر اس کے ساتھ نکاح کرلیا ، پولیس نے شوہر کی رپورٹ پر اس کی بیوی ،نکاح خواں ، وثیقہ نویس ونکاح رجسٹرارسمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ کچی پائندخان کے رہائشی نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزم جمیل ولد شاہجہان سکنہ حسام میری بیوی (ث بی بی ) کو بہلا پھسلا کر شادی کی غرض سے اپنے ساتھ لے گیا جبکہ میری بیوی گھر سے جاتے ہوئے پانچ تولہ زیورات ،دس جوڑے کپڑے اور ایک لاکھ روپے نقدی بھی لے گئی ہے ،پولیس نے متاثرہ شخص کی بیوی، نکاح خواں مولوی حافظ عزیز اللہ ، وثیقہ نویس ونکاح رجسٹرار عمران ولد غلام یاسین سکنہ کچی پائند خان ، عظیم ولد عبدالعزیز سکنہ درابن چونگی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں