51

ایم کیو ایم (بہادرآباد گروپ ) اور ایم کیو ایم (پی آئی بی گروپ) نے 18 مارچ کو اپنا اپنا یوم تاسیس کے پروگراموں کو ایم کیو ایم لندن کے شر پسند عناصر کی طرف سے کراچی کےحالات خراب کرنے کی مصدقہ خبروں کی وجہ سے موءخر کردیا ہے

عزیز آباد مکا چوک پر کوئی سیاسی شو نہیں ہوگا

سرکاری اداروں کا حتمی فیصلہ

اٹھارہ مارچ کیلئے عزیز آباد لیاقت علی خان چوک پر کسی اجتماع کا اجازت نامہ نہیں دیا ڈی سی سینٹرل

عزیز آباد مکا چوک پر سیاسی سرگرمی کرنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن ہوگا حکام

اٹھارہ مارچ کو عزیز آباد میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ حکام کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس

ایم کیوایم پاکستان کا 37واں یوم تاسیس 18مارچ کے بجائے 25مارچ بروز جمعرات کو منایاجائےگا،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان

چند ناگزیر وجوہات کے سبب یوم تاسیس کی تقریب 25مارچ کو نشترپارک میں منعقد ہوگی،رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
ایم کیو ایم کا یوم تاسیس ملتوی کردیا گیا*

ایم کیو ایم (بہادرآباد گروپ ) اور ایم کیو ایم (پی آئی بی گروپ) نے 18 مارچ کو اپنا اپنا یوم تاسیس کے پروگراموں کو ایم کیو ایم لندن کے شر پسند عناصر کی طرف سے کراچی کےحالات خراب کرنے کی مصدقہ خبروں کی وجہ سے موءخر کردیا ہے ۔اب ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ اپنا یوم تاسیس 25 مارچ جبکہ ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ 28 مارچ کو منائیں گے –
لہذا اب عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 18 مارچ کو جو بھی شخص کسی پارٹی کا جھنڈا لے کر مکا چوک یا یادگار شھدا پر جا کر ہنگامہ آرائی کے مرتکب ہوں گے ان کو ایم کیو ایم لندن کا تصور کیا جائے گا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اختیار ہوگا کہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرکے کراچی کے امن وامان کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہ دیں ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں