81

نجی بینک میں چوری کی واردات میں ملوث 06 رکنی پیرو گینگ گرفتار۔

‏رتہ امرال پولیس کی کاروائی، نجی بینک میں چوری کی واردات میں ملوث 06 رکنی پیرو گینگ گرفتار۔

ملزمان نے ایک ماہ قبل ڈھوک منگٹال نجی بینک کے لاکر توڑ کر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چوری کی واردات کی تھی۔ سی پی او محمد احسن یونس کی ایس پی راول اور رتہ امرال پولیس کو شاباش۔
راولپنڈی

تھانہ رتہ امرال پولیس کی اہم کاروائی، نجی بینک میں چوری کی واردات میں ملوث 06 رکنی پیرو گینگ گرفتار

ایک ماہ قبل ملزمان نے ڈھوک منگٹال نجی بینک کے لاکر توڑ کر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چوری کی واردات کی تھی، پولیس

سی پی او راولپنڈی احسن یونس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر افسران کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے،

سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا، پولیس

ایس پی راول کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او سٹی ، ایس ایچ او رتہ امرال اور انکی ٹیم نے جدید سائنٹیفک بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا،

گرفتار ملزمان میں شہزاد، ساجد، رومان، حاجی محمد، لیاقت اور محسن شامل ہیں، پولیس

ملزم شہزاد منشیات اسمگلر ہے اور متعدد بار جیل جا چکا ہے،

ملزمان اورکزئی کے رہائشی ہیں اور عارضی طور پر بہارہ کہو میں رہائش پذیر تھے، پولیس

ملزمان سے دوران تفتیش مالمسروقہ کی بر آمدگی کا تحرک کیا جائے گا اور دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس ایچ او

بینک چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پر سی پی او احسن یونس کی ایس پی راول، ڈی ایس پی سٹی اور رتہ امرال پولیس کو شاباش

شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، سی پی او محمد احسن یونس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں