44

راولپنڈی اسلام آباد میں دہشتگردی کی ایک دن میں 2 پولیس اہلکار شہید

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر عمران عباس شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید،ابتدائی تحقیقات کے مطابق انسپکٹر عمران عباس کو فرائض کی ادائیگی کے دوران ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا، شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،سی پی او۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر عمران عباس شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہو گئے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق انسپکٹر عمران عباس کو فرائض کی ادائیگی کے دوران ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا،ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا تھا کہ تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں، تفتیش کرکے حقائق کو سامنے لایا جائے گا، شہید انسپکٹر عمران عباس ایس ایچ او ریس کورس تعینات تھے، شہید انسپکٹر 02 اپریل 1979 کو پیدا ہوئے، آبائی علاقہ پاکپتن ہے،22جولائی 1998محکمہ پولیس کو بطور اے ایس آئی جوائن کیا،آپ شہید سب انسپکٹر میاں محمد عباس کے بیٹے تھے، جو تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں ریڈ کے دوران ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے جولائی 1990میں شہید ہوئے تھے، شہید انسپکٹر عمران عباس ایک فرض شناس اور دلیر آفیسر تھے، آپ نے اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور بہادری سے سرانجام دئیے، کئی تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہے اور بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احسن کارکردگی کی بناء پر 92 انعامات حاصل کیے، شہید انسپکٹر نے سوگواران میں بیوہ،دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے، شہید انسپکٹر کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں مورخہ 08 مارچ 2021ء بوقت دن 10:00 بجے ادا کی جائے گی، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

شہید انسپکٹر عمران عباس کی نماز جنازہ مورخہ 08 مارچ 2021ء بروز سوموار بوقت دن 2:00 بجے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ادا کی جائے گی،
شکریہ

l: جی تیرہ کنٹینر چوک میں پولیس جوانوں پر فائرنگ کا معاملہ

ایک سب انسپکٹر دو پولیس جوان کنٹینر چوک میں معمول کی چیکنگ پر تھے

پولیس جوانوں نے دوران چیکنگ ایک موٹرسائیکل کو روکا

موٹرسائیکل پر سوار دونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی

ملزمان کی فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر دو پولیس جوان زخمی ہوگئے

زخمیوں میں سب انسپکٹر جمیل، ہیڈ کنسٹیبل قاسم اور کنسٹیبل قیصر شامل ہیں

زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں

علاقہ کو کارڈن کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے

جلد ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا

پولیس جوانوں پر فائرنگ کا معاملہ

زخمی جوان قاسم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے

: ائی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سینئر افسران کے ہمراہ وقوعہ کا اور پمز ہسپتال کا دورہ

زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ائی جی اسلام آباد

وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت

ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ائی جی اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں