52

پی ٹی آئی کے کارکن نے مریم اورنگ زیب کو لات ماری

پاکستان تحریک انـصاف کے کارکنان کا ن لیگ کے رہنماؤں کے سامنے احتجاج، کارکنان نے لیگی رہنماؤں کو گھیر لیا،پارلیمنٹ کے باہر کا ماحول کشیدہ ہو گیا، لیگی رہنما شاہدخاقان عباسی،احسن اقبال، مریم اورنگزیب ودیگر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ تحریک انصاف کے کارکنان لیگی رہنماؤں کےسامنےپلےکارڈز لیکرکھڑے ہوگئے اور نعرے بازی شروع کردی،میڈیا ٹاک کے اختتام پر کارکنان نے لیگی رہنما مصدق ملک،شاہدخاقان،احسن اقبال، مریم اورنگزیب کو گھیرے میں لے لیا۔ دھکم پیل اور ہنگامہ آرائی۔ دونوں جانب سے بھرپور نعرے بازی، پی ٹی آئی کارکنان اورمصدق ملک کے ایک دوسرےکودھکے، شاہدخاقان اورمصدق ملک کی پی ٹی آئی کارکنان سےدست درازی سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے کا علاقہ میدان جنگ بن گیا،،

میں ان پہاڑوں کا بیٹا ہوں ،ہم کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کریں گے بلکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ،شاہد خاقان عباسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں