40

کابل میں 2 روزہ عالمی کانفرنس، اے این پی وفد افغانستان پہنچ گیا وفد کی قیادت غلام احمد بلور کررہے ہیں سینیٹر ہدایت اللہ خان اورسردارحسین بابک بھی شامل ہیں

کابل میں دو روزہ عالمی کانفرنس، اے این پی وفد افغانستان پہنچ گیا
وفد کی قیادت سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور کررہے ہیں
وفد میں مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک بھی شامل ہیں
پاکستان سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، ادیب، شعراء اور دانشور شرکت کررہے ہیں
کابل پہنچنے پر افغانستان کے امور سرحدات و قبائلی وزارت کے ذمہ داران نے وفد کا استقبال کیا
نائب وزراء ڈاکٹر محمد آصف قاضی زادہ، محمد یعقوب احمدزئی نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا
مذکورہ کانفرنس امن و استحکام کیلئے منعقد کیا جارہا ہے جو خطے میں قیام امن کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرے گا، حاجی غلام احمد بلور کی گفتگو
پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کا تین رکنی وفد دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے کابل افغانستان پہنچ گیا۔ وفد کی قیادت سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور کررہے ہیں۔ دیگر اراکین میں مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک شامل ہیں۔ اس کانفرنس میں پاکستان کے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، ادیب، شعراء اور دانشور شرکت کررہے ہیں۔ کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچنے پر کابل پہنچنے پر افغانستان کے امور سرحدات و قبائلی وزارت کے ذمہ داران نے وفد کا استقبال کیا اور نائب وزراء ڈاکٹر محمد آصف قاضی زادہ، محمد یعقوب احمدزئی نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر اے این پی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ مذکورہ کانفرنس امن و استحکام کیلئے منعقد کیا جارہا ہے جو خطے میں قیام امن کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں