57

سرہند شریف انڈیا میں حضرت مجدد الف ثانی ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کےلئے درخواستیں طلب وزارتِ مذہبی امور کو درخواست فارم بھیجنے کی آخری تاریخ 20 مارچ، 2021 مقرر

سرہند شریف انڈیا میں حضرت مجدد الف ثانی ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کےلئے درخواستیں طلب

وزارتِ مذہبی امور کو درخواست فارم بھیجنے کی آخری تاریخ 20 مارچ، 2021 مقرر

پاکستانی زائرین کی عرس میں شرکت دونوں ملکوں میں کورونا وبا کی صورتحال سے مشروط ہو گی: وزارتِ مذہبی امور

پاکستان سے 2 سو زائرین حضرت مجدد الف ثانی ؒ کے عرس میں شرکت کریں گے: وزارتِ مذہبی امور

کورونا وباء کے باعث فروری 2020ء کے بعد سے پاکستانی زائرین کی روانگی التوا کا شکار ہے

پاک بھارت کے مابین 1974ء کے معاہدے کے تحت مذہبی سیاحتی وفود کا تبادلہ جاری ہے

معاہدے کے تحت پاکستانی زائرین کی بھارت روانگی کا انتظام وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کرتی ہے

بھارت سے آنے والے سکھ اور ہندو یاتریوں کی دیکھ بھال وزارت کے ذیلی ادارے متروکہ وقف املاک کے سپرد ہے

بھارت سے ہر سال سینکڑوں سکھ اور ہندو پاکستان میں اپنے مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہیں

معاہدے کے تحت پاکستانی مسلم زائرین بھارت میں اولیاء کرام کے مزارات پر حاضری دیتی ہے : وزارتِ مذہبی امور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں