87

وزیر اعلی گلگت بلتستان راجہ خالد خورشید نے کہا کہ دو سالہ قبل بھارت کا فضائی جارحیت پر منہ توڑ جواب رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا-

وزیر اعلی گلگت بلتستان راجہ خالد خورشید نے کہا کہ دو سالہ قبل بھارت کا فضائی جارحیت پر منہ توڑ جواب رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا- وزیراعظم عمران خان نے دوراندیشی اور ذمہ سے خطے کو جنگی بحران سے بچایا۔
۔ریاست پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک انتہائی ذمہ دار ملک ہے۔ پاکستانی قوم نے دنیا پر واضح کردیا کہ وہ ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ۔وزیر اعلی خالد خورشید کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین اور قوم کو مبارک باد

صوبائی وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی وترقی گلگت بلتستان فتح الله خان نے سرپرایز ڈے 27 فروری کے موقع پر قوم کو مبارکباد اور مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مسلح افواج کے جوانوں کو بہادرانہ و پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سلام پیش کرتے ہیں۔27فروری پاک فضائیہ اور پاکستانی تاریخ کا روشن باب ہے۔پاکستان ائیرفورس کے شاہینوں نے آج کے دن قوم کے سر کو فخر سے بلند کیا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مودی نے غلطی سے پاکستان کو تو چھیڑا مگر جو سبق ملا وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ مودی سن لے پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہے،آج کا دن ہندوستان کی تاریخی اور شرمناک شکست کا دن ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ فتح اللہ خان نے کہا کہ زیراعظم عمران خان نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ اگر بھارت امن کے لیے ایک قدم اٹھائے گا تو پاکستان دو قدم اٹھائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ابھینندن زندہ ہے ہندوستان اپنے زخم چاٹتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور دفاع وطن کےلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
##

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں