80

حضرو کے قریب راہ چلتے7 سالہ معصوم بچے قاسم ولد رحمان گل پر آوارہ کتے نے اس وقت حملہ کرکے اسکے ناک،منہ اور آنکھ کو شدید زخمی کردیا

حکومت پنجاب سے مونسپل سروسز میں36اضلاع میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کے زیر انتظام حضروکے گنجان آباد علاقہ گورنمنٹ ہائی سکول حضرو کے قریب راہ چلتے7 سالہ معصوم بچے قاسم ولد رحمان گل پر آوارہ کتے نے اس وقت حملہ کرکے اسکے ناک،منہ اور آنکھ کو شدید زخمی کردیا جس وقت وہ معصوم بچہ پیدل ہائی سکول کے قریب سے گزررہا تھا اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کیا گیا ضلع بھر میں کتوں کے کاٹنے کے درجنوں واقعات رونما ہوچکے ہیں حضرو اور اسکے گردونواح کے دیہاتوں میں آوارہ کتوں نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے اور اس طرح کےافسوناک واقعات معمول بن چکے ہیں
سات سالہ معصوم قاسم کے والد رحمان گل نے ارباب اختیار سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں