51

جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے پرائیویٹ گاڑیوں پر گرین نمبر پلیٹس اور نیلی لائیٹ لگانے والوں پر بھی ایف آئی آر دی جائے گی،

*جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر چالان کی بجائے مقدمہ درج ہوگا*

اب سنگین خلاف ورزیوں پر چالان کی بجائے ایف آئی آرز درج ہونگیں،

لاہور، پرائیویٹ گاڑیوں پر گرین نمبر پلیٹس اور نیلی لائیٹ لگانے والوں پر بھی ایف آئی آر دی جائے گی،

لاہور، غیر قانونی طور پولیس فلیشر لائیٹ لگانے والوں کےخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے،

لاہور، سی ٹی او لاہور کا کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور، نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں، کیپٹن(ر)سید حماد عابد

بغیر نمبر پلیٹس موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کروا دیا جائے،

لاہور، شہری پریشانی سے بچنے کیلئے محکمہ ایکسائز کے نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں، سی ٹی او لاہور

*لاہور، ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جارہا*

شہری کے داخلی و خارجی راستوں پر ایسی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کےلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت

*لاہور، خصوصی مہم میں ابتک 05 لاکھ 14 ہزار 707 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، سید حماد عابد*

لاہور، حکومت کے جاری کردہ نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 04 لاکھ 51 ہزار سے زائد وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی، سی ٹی او لاہور

لاہور، بغیر نمبر اور اپلائیڈ فار 43 ہزار 522 موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری ہوئے، سی ٹی او لاہور

لاہور، ٹوٹی نمبر پلیٹس لگانے پر 9107 اور نمبرز کو ٹیمپرڈ کرنے پر 3412 وہیکلز کےخلاف کارروائی،

لاہور، واضح نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 3223 اور ای چالان سے بچنے کیلئے نمبرز مٹانے پر 4456 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، سید حماد عابد

لاہور، کالے شیشوں والی 19657 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، سی ٹی او لاہور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں