96

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت 2مارچ تک ملتوی سابق چیئرمین پرسن فرزانہ راجا سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کے لئے عدالت طلب کر رکھا ہے

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت 2مارچ تک ملتوی
احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے نیب ریفرنس کی سماعت کی
وکلا کی ہڑتال کے باعث نیب ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی
سابق چیئرمین پرسن فرزانہ راجا سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کے لئے عدالت طلب کر رکھا ہے
فرزانہ راجہ پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کا الزام ہے
اشتہارات جاری کرنے کے نام پر من پسند لوگوں کو نوازا گیا، نیب ریفرنس
شریک ملزم سلمان خالد نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دائر کر رکھی ہے
شریک ملزم سلمان خالد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں
سلمان خالد نے فرد جرم عائد ہونے سے قبل احتساب عدالت میں درخواست دائر کی
چیئرمین نیب کو ہدائت کی جائے کہ میری معافی کی درخواست قبول کریں، استدعا
نیب کو مفید معلومات دے سکتا ہوں، سب بتانے پر تیار ہوں، ملزم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں