61

سرکاری افسران کےعوامی شکایات کو بروقت حل نہ کرنے پر وزیر اعظم کا نوٹس اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ،لیہ،جھنگ ، بُورےوالا، صادق آباد، ننکانہ صاحب، پنڈی گھیب، سمیت 43 اسسٹنٹ کمشنرز کو شوکازنوٹس جاری

*اسلام آباد*

*سرکاری افسران کےعوامی شکایات کو بروقت حل نہ کرنے پر وزیر اعظم کا نوٹس*

غیر سنجیدہ اور موثر کارکردگی نہ دکھانے والے سرکاری افسران کے خلاف ایکشن شروع

چیف سیکریٹری پنجاب نے ماتحت 1586 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی

وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

263 افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر وارننگ ،7 سرکاری افسران کو شوکاز نوٹس جاری

833 افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت، 111 افسران سے وضاحت طلب،وزیراعظم آفس

403 سرکاری افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا، وزیراعظم آفس

سیکرٹری اطلاعات،زراعت،ایکسائز اور سیکرٹری آبپاشی کو کارکردگی بہتر کرنے کا مراسلہ جاری،وزیر اعظم آفس

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران سرکاری افسران کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا تھا

وفاقی وزراء نے بھی بیوروکریسی کے غیر سنجیدہ رویے کی شکایت کی تھی

ڈپٹی کمشنر لاہور، گجرات، شیخو پورہ سمیت پنجاب کے 20 ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری،

تمام افسران عوام کوبہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کارکردگی کو بہتر کریں،

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ،لیہ،جھنگ ، بُورےوالا، صادق آباد، ننکانہ صاحب، پنڈی گھیب، سمیت 43 اسسٹنٹ کمشنرز کو شوکازنوٹس جاری

وزیراعظم آفس کے مطابق وارننگ لیٹر جاری کرنے کا مقصد تمام افسران کو تنبیہ کرنا ہے، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق عوام کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے اقدامات لیے جا رہے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں