42

ایم کیو ایم اشتعال انگیز تقریر کیس میں فاروق ستار، قمر منصور اور دیگر ملزمان ایے ٹی سی میں پیش ہوئے۔۔۔انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام گواہوں کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔۔۔

کراچی کی انسدادہشتگردی عدالت نے بانی ایم کیو ایم اشتعال انگیز تقریر کیس میں سماعت ہوئی، فاروق ستار، قمر منصور اور دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے، ملزمان کے وکلا کی گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی، گواہ انسپکٹر علی رضا نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ایم کیو ایم بانی کی تقریر کے دوران رہنمائوں نے پنڈال میں موجود شہریوں کو اکساتے رہے، فاروق ستار، عامر خان و دیگر اسٹیج پر موجود تھے، 22 اگست کو ایم کیو ایم بانی نے ملکی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام گواہوں کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں