46

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فلسطینی سفیر کی گاڑی ضبطگی سے متعلق کسٹم کلیکٹر کے اقدام کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کو کالعدم قرار دے دیاہے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فلسطینی سفیر کی گاڑی ضبطگی سے متعلق کسٹم کلیکٹر کے اقدام کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کو کالعدم قرار دے دیاہے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فلسطینی سفیر احمد جواد ربیئی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایف بی آر نے گاڑی کی فروخت کے حوالے سے چار اگست کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا، سفارتی عملے کو ویانا کنونشن کے تحت خصوصی استثنا حاصل ہے،کسٹم ڈیپارٹمنٹ کا یہ نوٹس سفارتی استثنا کی خلاف ورزی ہے، عدالت حکم دے کہ مجھے اور میری پراپرٹی کو ویانا کنونشن کے تحت استثنا حاصل ہے، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ سیکرٹری خارجہ کی رائے کے بغیر کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ سیکرٹری خارجہ کی رائے اور مجھے نوٹس دئیے بغیر گاڑی ضبطگی غیر قانونی ہے، ایف بی آر کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ شوکاز نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ سفارتی استثنا کی وجہ سے سفیر کے خلاف کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی غیر قانونی ہے۔ کسی سفیر کے خلاف کارروائی سے قبل وزارت خارجہ کو مطلع کرنا ضروری ہے۔ کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے فلسطینی سفیر کے خلاف کارروائی سے قبل وزارت خارجہ کو مطلع نہیں کیا تھا۔عدالتی حکم امتناع کے بعد فلسطینی سفیر کو گاڑیاں واپس کر دی گئی تھیں، اب کارروائی بھی ختم کر دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں