44

گزشتہ عام انتخابات سے قبل کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت چھپانے اور جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کو نااہل قرار دینے کا کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے

میاں فیصل ایڈووکیٹ نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل واؤڈا نااہلی کیس کی جلد سماعت کی متفرق درخواست جمع کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نااہلی درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے، آٹھ فروری کو کیس سماعت کے لیے مقرر تھا مگر بنچ کی عدم دستیابی پر کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ عدالت نے فیصل واؤڈا کو جواب داخل کرانے کے لیے آخری مہلت دی تھی جس کے باوجود فیصل واؤڈا کی جانب سے تاحال جواب داخل نہیں کرایا جا سکا۔ وہ کیس میں جان بوجھ کر تاخیر کرنا چاہتے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ فیصل واؤڈا نااہلی کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں