56

سرکاری ملازمین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کام یاب تمام گرفتار رہنماؤں کی رہائی کا فیصلہ بجٹ تک تنخواہوں میں 20 گی صد اضافہ ہوگا

‏سرکاری ملازمین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کام یاب
تمام گرفتار رہنماؤں کی رہائی کا فیصلہ
بجٹ تک تنخواہوں میں 20 گی صد اضافہ ہوگا
مذاکرات پرویز خٹک کی رہائش پر ہوئے
فیصلوں کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک دھرنا جاری رہے گا
نوٹیفیکیشن دوپہر ڈھائی بجے تک جاری ہوسکتا ہے۔
‏اسلام آبادمیں ڈی چوک سمیت مختلف مقامات پر دھرنے
‏گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی یقین دہانی

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے نمائندوں اور حکومتی کمیٹی کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد گرفتار افراد کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع

سرکاری ملازمین کے نمائندوں سے حکومتی کمیٹی کے مذاکرات تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے کامیاب رہے، جس کا اعلان آج دن 2 بجے کیا جائے گا۔ذرائع

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد انتظامیہ کو تمام گرفتار ملازمین کو فی الفور رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مذاکرات میں وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیرِ پارلیمانی امور علی محمد خان شریک تھے۔ذرائع

سرکاری ملازمین کی نمائندگی آل گورنمنٹ ایمپلائز الائنس کے چیئرمین رحمان باجوہ نے کی۔ مذاکرات میں صوبائی ملازمین کے نمائندے بھی شریک ہوئے، تاہم سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ذرائع
‏وزیراعظم عمران خان سے سرکاری وفاقی ملازمین سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کی ملاقات

‏وزیراعظم نے سرکاری وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

‏سرکاری وفاقی ملازمین کی تنخواہوں ںمیں اضافے کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی

‏وزیراعظم کو سرکاری وفاقی ملازمین سے طے ہونے والے فارمولے پر بھی بریفنگ

‏تنخواہوں میں اضافے سے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ پر بریفنگ

‏تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے لی جائے گی

‏کابینہ سے منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا

تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق ایف آئی اے، ایف بی آر، نیب کے علاوہ باقی تمام وفاقی اداروں پر ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں