74

بھانجے کی چار ساتھیوں سے مل کر ماموں سے زیادتی‘پولیس نے ملزمان گرفتار کر لئے

کوئٹہ۔بھانجے کی چار ساتھیوں سے مل کر ماموں سے زیادتی‘پولیس نے ملزمان گرفتار کر لئے

سول لائن پولیس نے لڑکے سے بدفعلی کرنے والے گروہ کے چار افراد کو گرفتار کر لیا ایک فرارہو گیا پولیس کے مطابق کاسی روڈ کے علاقے مدرسہ گلی غفور خان باغ کے رہائشی 15سالہ شہزادخان اپنی والدہ کے ہمراہ سول لائن پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ 3فروری رات آٹھ بجے میں ریلوے اسٹیشن کے قریب اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوٹل میں چائے پی رہا تھا کہ اسی دوران میرا بھانجا محمد موسی اپنے تین دوستوںنصیب اللہ ٗ خیر محمد اور روزی خان کے ہمراہ وہاں پہنچنے اور اسلحے کے زور پر مجھے ایک رکشے میں ذبرستی پشتون آباد میں موسی کے گھر لے گئے جہاں پہلے سے نجیب اللہ موجود تھا ان پانچوں افراد نے مجھ سے رات بھر بدفعلی کی صبح میں موقع پا کر وہاں سے فرار ہو گیا ڈی ایس پی سول لائن آصف غفور نے دیگر عملے کے پشتون آباد میں کارروائی کرتے ہوئے چار افراد محمد موسی ٗ نصیب اللہ ٗ خیر محمد اور روزی خان کو گرفتار کر لیا جبکہ نجیب اللہ موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں