83

انسدادہشتگردی عدالت نے ایم این اے ملزم علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے دیگر پانچ ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا

انسدادہشتگردی عدالت نے ایم این اے ملزم علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے دیگر پانچ ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا۔۔۔۔عدالت نے ملزمان کو فی کس چار لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔۔

کراچی کی سینٹرل جیل میں واقع انسداد دہشت گردی عدالت میں فاٹا سے منتخب رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی ایم رہنماء علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے علی وزیر و دیگر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا ہے، عدالت نے ایم این اے ملزم علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے دیگر پانچ ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا ہے، جن پانچ ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی ہے ان میں نور اللہ ترین، شیر محمد و دیگر شامل ہیں، عدالت نے ملزمان کو فی کس چار لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، علی وزیر و دیگر کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں