101

الطاف حسین کا ترانہ چلانے پر سیکیورٹی اداروں نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کا دفتر سیل کردیا۔*

*الطاف حسین کا ترانہ چلانے پر سیکیورٹی اداروں نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کا دفتر سیل کردیا۔*

کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان گروپ کے مرکزی رہنما عامر خان نے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا تھا۔ دفتر کی افتتاحی تقریب کے دوران کارکنان اور ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد موجود تھی۔

آج شام کو دفتر میں متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے ترانے بجنا شروع ہوگئے جس پر کارکنان اور پارٹی رہنما فوری گانے بند کروانے کیلئے ساؤنڈ سسٹم کے پاس پہنچ گئے اور پروگرام میں شریک لوگ حیران وپریشان ہوئے۔

ایم کیو ایم رہنماؤں نے ساؤنڈ سسٹم والے سے الطاف حسین کے ترانے بجانے پر بازپرس بھی کی۔

میڈیا پر خبر چلنے کے بعد سیکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے اور موقع پر پہنچ کر دفتر کو سیل کرکے ساؤنڈ سسٹم بھی قبضے میں لے لیا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ الطاف حسین دو دن سے کرونا وائرس کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ لندن کے ترجمان قاسم علی رضا کے مطابق الطاف حسین کی طبعیت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کارکنان سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں