88

اسلام آباد حادثے پر کشمالہ طارق کا ردعمل سارا مدعا زبردستی میرے بیٹے پر ڈالا جا رہا ہے، کشمالہ طارق میرا بیٹا، شوہر سب تھانے بھی گئے، کشمالہ طارق میرا بیٹا پچھلی گاڑی میں تھا، کشمالہ اس حادثے کی سی سی ٹی وی دیکھی جائے، کشمالہ اگر ہمارا قصور ہے تو ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کو تیار ہیں، کشمالہ بہت بڑا حادثہ تھا، میرے پاس الفاظ نہیں، کشمالہ انصاف ہو گا لیکن ناحق کسی کے بیٹے کو نہ گھسیٹیں،

ااسلام آباد حادثے پر وفاقی محتسب اور سابق رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق کا ردعمل
سارا مدعا زبردستی میرے بیٹے پر ڈالا جا رہا ہے،
میرا بیٹا، شوہر سب تھانے بھی گئے، میرا بیٹا پچھلی گاڑی میں تھا، اس حادثے کی سی سی ٹی وی دیکھی جائے، اگر ہمارا قصور ہے تو ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کو تیار ہیں، بہت بڑا حادثہ تھا، میرے پاس الفاظ نہیں،انصاف ہو گا لیکن ناحق کسی کے بیٹے کو نہ گھسیٹیں، اسلام آباد میں جی 11 سگنل پر ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور دو زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس اور ٹریفک پولیس موقع پر ہے۔ پولیس ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ڈرائیور اور گاڑی پولیس کی تحویل میں ہے۔ پولیس قانون کے مطابق کام کرے گی اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔
اسلام آباد کے جی الیون سیگنل پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق 2 افراد زخمی جبکہ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔قافلہ کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کا تھا
اسلام آباد جی الیون سگنل پر کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کے پانچ گاڑیوں پر مشتمل قافلے نے چھ افراد کو کچل ڈالا۔جی الیون سگنل پر ریڈ سگنل توڑنے پر حادثہ پیش آیا۔گاڑیوں کے قافلے نے چھ افراد کو کچل ڈالا۔متعلقہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔واقعے میں جاں بحق چار اور زخمی دو زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔گاڑیوں کو قافلہ کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کا تھا۔پولیس کی جانب سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر جی 11 سگنل پر خوفناک ٹریفک حادثے کا معاملہ
حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جانبحق جبکہ دو موٹر سائیکل شدید زخمی
جانبحق ہونے والوں کی شناخت انیس احمد،فاروق احمد،حیدر علی اور ملک بلال کے نام سے ہوئی
زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سواروں کی شناخت مجیب الرحمان اور فیصل یعقوب کے نام سے ہوئی
ملزم فیض الدین کو گاڑی سمیت تھانہ رمنا منتقل کر دیا گیا تیز رفتار گاڑی میں سوار نوجوان کشمالہ طارق کا بیٹا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں